Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

انسداد دہشتگر دی آفیسرزکیلئے امتحان ،5سو امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

iram

  • *****
  • 3841
  • +16/-3
  • Gender: Female

انسداد دہشتگر دی آفیسرزکیلئے امتحان ،5سو امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے   
راولپنڈی…قومی انسداد دہشت گر دی کا امتحان مذاق بن گیا،تقریباً 5سو امیدوار موبائل فون ، انٹرنیٹ کے ذریعے نقل کرتے پکڑے گئے۔نواز شریف حکومت نے جیسے ہی قومی انسداد دہشت گردی آفیسرز بھرتی کرنے کیلئے پابندی ہٹائی تو اسسمنٹ کا امتحان دھوکا اور مذاق بن گیا۔ تقریباً 5سو امیدوار موبائل فون میں انٹرنیٹ کے ذریعے پیپر حل کرنے کیلئے نقل کرتے پکڑے گئے۔ان میں سے 50 امیدواروں کی شناخت آئی ایس آئی اور آئی بی کے آفیسرز کے طور پر ہوئی۔ 5ہزار امیدواروں کیلئے صرف 10نگراں مقرر کئے گئے، ان کو موبائل فون لے جانے کی اجازت دی گئی اور سیکڑوں امیدوار نقل کرنے میں مصروف رہے جبکہ نگراں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو پرچہ حل کروانے میں مدد کرتے رہے۔