Author Topic: میٹرک بورڈ، اسکروٹنی سمیت دیگر فیسوں میں 50 سے100 فیصد اضافہ  (Read 2149 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
میٹرک بورڈ، اسکروٹنی سمیت دیگر فیسوں میں 50 سے100 فیصد اضافہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے مائیگریشن و پرویژنل سرٹیفکیٹ ڈپلی کیٹ مارکس شیٹ، اسکروٹنی فی مضمون اور ارجنٹ سرٹیفکیٹ کی فیسوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ نارمل فیس 150 روپے، ارجنٹ 300 روپے اور ایک روزہ فیس 500 روپے کردی گئی ہے۔ اسکروٹنی فی مضمون کی فیس 150 روپے، ڈپلی کیٹ سرٹیفکیٹ کی نارمل فیس 600، ارجنٹ ایک ہزار اور ایک روزہ فیس 2000 روپے کردی گئی ہے۔ ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کی فیس 100 روپے، ارجنٹ سرٹیفکیٹ کی 300، تبدیلی بورڈ نارمل 500، ارجنٹ 500، امپروومنٹ ڈویژن نارمل 300، ارجنٹ 500 اور اسکول کی تبدیلی اور ریگولر سے پرائیویٹ اور پرائیویٹ سے ریگولر کی نارمل 200 اور ارجنٹ 400 روپے کردی گئی ہے۔ اضافی مضمون اور فریش ایڈمیشن کی فیس نارمل 200 اور ارجنٹ 300 روپے کردی گئی ہے، سال اول و دوم کے امتحانات میں شریک ہونے کی اجازت فیس نارمل 400 اور ارجنٹ 800 روپے کردی گئی۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق فیسوں میں اضافہ ناگزیر تھا کیونکہ ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ مہنگائی میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ کو حکومت کی جانب سے کوئی گرانٹ نہیں ملتی، لہذا بورڈکو اپنے وسائل خود پیدا کرنا پڑتے ہیں۔



شکریہ جنگ