Author Topic: Self Employment خود روزگاری  (Read 9360 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Self Employment خود روزگاری
« on: December 04, 2007, 06:59:24 PM »


خود روزگاری  Self Employment
١۔   خود روزگاری كی ضرورت و اہمیت
٢۔   خود روزگاری كے لیے مالی وسائل
٣۔   گھریلو یا چھوٹی صنعتیں
٤۔   چھوٹی و دیہی صنعتیں
٥۔   دیہات میں خود روزگاری كے مواقع

خود روزگاری  Self Employment

جدید دور میں آبادی میں میں بے پناہ اضافہ كی وجہ سے غریب ممالك میں روزگار كے مسائل بہت خطرناك صورت اختیار كرچكے ہیں ۔آبادی میں زیادتی اور مسائل میں كمی ،نیز وسائل كی نامنصفانہ تقسیم كی وجہ سے روزگار كے مواقع میں اس نسبت سے بہت كم اضافہ ہوتا ہے جس نسبت سے آبادی میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس لئے روزگار كا اصول ایك چیلنج بن كر رہ گیا ہے ۔حالت یہاں تك پہنچ چكی ہے كہ كسی بھی جگہ صلاحیت،قابلیت یا میرٹ كی بنا پر روزگار نہیں ملتا بلكہ اب روزگار كے حصول كا واحد طریقہ رشوت اور سفارش ہے ۔ایسے حالات میں نوجوانوں بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں كو پریشانی كا سامنا ہے جس كا ادراك كوئی صاحب دل ہی كرسكتا ہے ۔یہی وجہ ہے كہ آج كل نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس اور قنوطیت كا شكار ہے ۔مایوسی ،فرسٹ ریشن اور ڈپریشن نے آج كے پڑھے لكھے نوجوانوں كو نفسیاتی مریض بنادیا ہے۔

مستقبل سے مایوسی نے نوجوانوں میں تخریبی سوچ اور تخیل پرستی كوراہ دی ہے جو لوگ كلاشنكوف كلچر اور منشیات كے پھیلائو كی بڑی بڑی تاویلات پیش كرتے ہیں انہیں یہ حقیقت كیوں نظر آتی كہ كلاشنكوف اور منشیات كے خاتمہ صرف اور صرف بیروزگاری كے خاتمے سے ممكن ہے۔جب تك نئی نسل كو اس صلاحیتوں اور قابلیت كے مطابق روزگار نہیں ملتے ہیں اس وقت معاشرے سے كسی قسم كا تخریبی عمل ختم كرنا ممكن نہیں ۔ضرورت ناممكن ۔ضرورت اس بات كی ہے كہ ملك كے اندر خلوص نیت سے ایسا نظام وضع كیا جائے جو تمام لوگوں كویكساں موقع مہیا كرسكے ۔ایسے نظام كو خواب تو دیكھا جاسكتا ہے لیكن اس كرپٹ معاشرے میں اس كی تعبیر ملنا مشكل ہے ۔یہ چند جملے اس لئے لكھے ہیں كہ آپ كو ان تلخ حقائق كا ادراك ہوسكے جن سے آج كی نئی نسل دوچار ہے ۔

نوجوانوں میں خاص طور پر تعلیم یافتہ نوجوانوں میں اتنی صلاحیتیں موجود ہیں كہ اگر وہ چاہیں تو اپنا جہان خود پیدا كرسكتے ہیں ۔آبادی میں اضافے كی وجہ روزگار كے وسائل پر دبائو اتنا بڑھ گیا ہے كہ نئی نسل كو چاہیے كہ وہ ایسی حكمت عملی اختیار كرے كہ وہ نہ صرف خود اپنے لئے روزگار پیدا كرے بلكہ اپنے ساتھ ساتھ كئی دوسرے افراد كو بھی روزگار كے مواقع مہیا كرے ۔كتاب كا یہ حصہ اس لحاظ سے بہت اہم ہے كہ اس طریقوں اور تدبیروں پر روشنی ڈالی گئی ہیں ۔جن سے نوجوان خود اپنے لئے روزگار پیدا كركے حكومتی وسائل پر روزگار كی ذمہ داریوں كو كم كرسكتے ہیں اور خود روزگاری كے لیے اپنی صلاحیتیوں كو بہتر سے بہتر انداز میں استعمال كرسكتے ہیں ۔



Offline Muhammad waqar

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: Self Employment خود روزگاری
« Reply #1 on: July 28, 2009, 12:59:28 PM »
Asalam o alikum
Haji sb ap nay bot say subject pay batain ke hain mager un say kuch hasal nahe hotaa seraf waqat he waste hota hay ap say requst hay k ges be subject par lekhean detail information lekhean takah parnay walay ko feda to ho kuch.
umed hay ap bora nahe manaen gay
thank u

Offline شاہین

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 12
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • EDUCATIONAL BLOG
Re: Self Employment خود روزگاری
« Reply #2 on: March 17, 2011, 07:38:07 PM »
جناب بہت شکریہ
نوجوانوں کے اس مسئلہ کا حل بھی بتائیں اتنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی بے روز گاری کیوں ؟؟؟؟
ہم سب کا پیارا پاکستان
http://paradiseedu.blogspot.com/