Author Topic: آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا مختصر تعارف  (Read 2372 times)

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0
آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا مختصر تعارف

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔ اس وقت آپ پریسٹن یونیورسٹی لاہور میں ایم بی اے کے طالب علم ہیں۔ باقاعدہ تنظیمی سفر کا آغاز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ تنظیم میں یونٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، یونٹ نائب صدر، یونٹ صدر زرعی یونیورسٹی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مرکزی سیکرٹری تعلیم کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ 2012 میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے اور 2013 میں ایک بار پھر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

برادر اطہر عمران طاہر نے 30 جون 2012 سے 29 ستمبر 2013 تک آئی ایس او کے مرکزی صدر رہ کر ایک ہی سیشن کے سب سے طویل دور کی صدارت کی جس کا دورانہ 15 ماہ بنتا ہے۔ اس سے پہلے اتنا لمبا دورانیہ آئی ایس او کے کسی مرکزی صدر کا نہیں۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10151955453084414&set=a.423688809413.214248.136883369413&type=1&relevant_count=1