Library Sindh Study FG Study Punjab Study Pk Notes

Author Topic: آئی ایس او گلگت ڈویژن کے کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وسیم عباس  (Read 991 times)

imamiamoderator

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 40
  • My Points +0/-0
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کا ڈویژنل کنونشن مورخہ 11,12,13 اکتوبر کو مرکزی امامیہ جامع مسجد میں منعقد کیا جا رہا ہے، کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کنونشن کے حوالے سے شہر بھر میں پینافیلکس اور بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او گلگت ڈویژن کے چیئرمین کنونشن وسیم عباس نے کنونشن کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سے جید علماء کرام کے علاوہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران شرکت کریں گے۔ کنونشن میں عالمی برادری اسلامی کانفرنس، کارکردگی رپورٹس، سٹڈی سرکلز، سابقین کنونشن، شب شہداء کے علاوہ نئے میر کاروان کا اعلان کیا جائے گا جبکہ کنونشن کے آخر میں حمایت مظلوممین جہاں ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے کارکنان، سینئرز اپنی شرکت کے ذریعے مستضعفین جہاں سے عملی بیداری کا ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کردی گئی ہے اور یونٹس دورہ جات بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ کنونشن میں طلباء کے شعور و فکر کی بلندی اور انہیں اعلٰی اخلاق سے مزّین رکھنے کے لئے مختلف پروگرامز منظم کئے جا رہے ہیں۔ ہم تمام طلباء کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
http://www.isopakistan.org/index.php?option=com_content&view=article&id=500%3A2013-10-09-16-00-41&catid=1%3Alatest-news

 

http://www.pakmcq.com