Author Topic: دیہی صنعتی یونٹ  (Read 4297 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
دیہی صنعتی یونٹ
« on: December 04, 2007, 07:04:09 PM »
چونكہ پاكستان كی آبادی كا ستر فیصد دیہی علاقوں میں آباد ہے اور وہاں

روزگار كے مواقع بھی كم ہیں ۔جس كی وجہ سے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد

میں روزگار كے متلاشی شہروں كا رخ كرتے ہیں جہاں نہ صرف خود انہیں بہت

سی مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے بلكہ شہروں پر آبادی كا دبائو بڑھ جانے سے

بے شمار معاشرتی اور انتظامی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں ۔چونكہ دیہی

علاقوں میں بڑے بڑے صنعتی یونٹوں كا قیام زیادہ منافع بخش ثابت نہیں ہوسكتا

۔اس لیے ضروری ہے كہ دیہی علاقوں كے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان آگے آئیں

اور انفرادی طور یا باہمی تعاون سے ایسی چھوٹی دیہی صنعتیں قائم كریں

جن كے لیے خام مال مقامی طور پر مہیا ہو۔اس طرح چراغ سے چراغ چلے گا اور

دیہی علاقوں میں ایسی بہت سی چھوٹی چھوٹی صنعتیں قائم ہوجائیں گی

جو زراعت كے خام مال پر مبنی ہوں ۔البتہ حكومت كو چاہیئے كہ وہ ایسی دیہی

صنعتوں كی حوصلہ افزائی دو طریقوں سے كرے ۔اول ایسے صنعتی یونٹ قائم

كرنے والوں كو مالی مدد فراہم كرے ،دوم ان صنعتی یونٹ میں تیار ہونے والی

اشیائ كی ماركیٹنگ میں ان صنعت كاروں كا ہاتھ بٹایا جائے ۔