Author Topic: كیڈٹ كالج حسن ابدال  (Read 2373 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
كیڈٹ كالج حسن ابدال
« on: September 17, 2008, 09:25:52 PM »


كیڈٹ كالج حسن ابدال

 یہ پاكستان كا پہلا كیڈٹ كالج ہے ۔ اس كا قیام ٤٥٩١ ئ میں عمل میں آیا۔ یہ ٨١ ایكڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ اس كی عمارتوں میں شاندار مسجد ، دو منزلہ تعلیمی بلاك، تین سائنس لیبارٹریاں ، ایك آڈیٹوریم ، ٩ ہوسٹلز، دو ڈائننگ ہال، ایك اوپن ائیر تھیٹر، سوئمنگ پول، ہسپتال، سٹاف روم، ڈاك خانہ، وركشاپ سٹور ، رہائشی مكانات اور دیگر عمارات شامل ہیں۔

اس ادارے كا مقصد ایسی ہمہ گیر تعلیم و تربیت كے ذریعے جو قائدانہ صلاحیتوں كو ابھارنے اور افراد كے نظم و نسق كی صلاحیت پیدا كرنے كے لئے مرتب كی گئی ، اعلیٰ كردار، دینتدارانہ طرز فكر ، احساس ذمہ داری، شك و شبہ سے بالاتر مضبوط كردار تعمیر كر كے ایسے افراد پیدا كرنا ہے جو ملك كی خدمت كرنے كے لئے پوری طرح مسلح ہوں۔

كیڈٹ كالج كے قیام پر اس كے طلبائ كی تعداد ٠٤٢ تھی۔ جو اس وقت بڑھ كر ٠٠٥ تك پہنچ چكی ہے۔ كالج كی انتظامیہ كے مطابق ادارے كا مقصد محض كیڈٹ كی تعلیم ہی نہیں ، بلكہ قومی فرائض كی تكمیل بھی ہے۔ اصل امتحان تو اس وقت ہوتاہے جب اس ادارے كے طلبائ زندگی كے میدان میں نكلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں كا بھر پور مظاہرہ كرتے ہیں ۔

یہاں ہمہ گیر اور ہمہ جہت تعلیم دی جاتی ہے۔ اور اپنے مقصد كو حاصل كرنے كے لئے كیڈٹوں كو ٥ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے رات تك مفید اور صحت مندانہ مشاغل میں مصروف ركھا جاتا ہے۔