Author Topic: چھوٹی دیہی صنعتیں  (Read 3946 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
چھوٹی دیہی صنعتیں
« on: December 04, 2007, 07:12:35 PM »
ہمارے ملك كی زیادہ تر آبادی چھوٹے دیہات اور دیہی قصبوں میں رہائش پذیر

ہیں ۔زراعت كے علاوہ دیہی علاقوں میں روزگار كے دیگر مواقع بہت كم ہیں جس

كی وجہ سے دیہی علاقوں كے تعلیم یافتہ لوگ حصول روزگار كے شہروں كا رخ

كرتے ہیں جس سے ہماری سماجی زندگی میں بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں

۔ان مسائل میں شہروں پر آبادی كا بڑھتا ہوا دبائو سرفہرست ہے ۔دوسرے

دیہات سے شہروں میں روزگار كے لیے آنے والے نوجوان شہروں میں آكر اكثر تنہا

رہائش پذیر ہوتے تھے اور ان كا باقی خاندان بدستور دیہات میں رہائش پذیر رہتا

ہے۔اس دو طرفہ تعلق كی بنائ پر نوجوانوں كو بہت سے سماجی مسائل كا

شكار ہونا پڑتا ہے۔لہذا حكومتی اور نجی دونوں سطحوں پر اس بات كی بھرپور

كوشش كی جانی چاہیے كہ دیہی علاقے كے لوگوں كو مقامی طور پر روزگار

میسر آسكے تاكہ وہ شہروں كا رخ كركے نہ اپنے لیے مسائل پیدا كریں اور نہ

شہروں كے لیے مسائل كا باعث بنیں ۔دیہی علاقوں میں اس بات كی گنجائش

موجود ہے كہ لوگ وہاں خود روزگاری كے لیے چھوٹی چھوٹی صنعتیں قائم كریں

اور حكومت كا فرض ہے كہ وہ ایسی صنعتوں كے قیام میں دیہی نوجوانوں كی

اوسط بنیادوں پر مدد كریں ۔گوحكومت نے ایسی صنعتوں كے قیام كے لیے بہت

سی سہولیات مہیا كرركھی ہے لیكن پیچیدہ دفتری طریقہ كار اور متعلقہ

سركاری اہل كاروں كی بددیانتی كی وجہ سے دیہی نوجوان ان حكومتی

سہولیات سے صیح طور پر فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں ۔اس لئے حكومتی سطح پر

خلوص كے ساتھ اس بات كی كوشش كی جانی چاہیے كہ سركاری سہولیات

كے حصول كا طریقہ زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جائے تاكہ ان سہولیات سے

حقیقی ضرورت مند فائدہ اٹھا كر نہ صرف اپنے لیے روزگار كے وسائل پیدا كریں

بلكہ ملكی ترقی میںبھی اپنا مثبت كردار كرسكیں ۔یہاں ہم كچھ ایسی

چھوٹی صنعتوں كی نشاندہی كررہے ہیں جو دیہی علاقوں میں زیادہ بہتر طور

پر قائم كی جاسكتی ہیں اور ان سے مثبت نتائج حاصل كئے جاسكتے ہیں ۔لیكن

اس سے قبل یہ ضروری ہے كہ اس بات كی وضاحت كردی جائے كہ دیہات میں

نئی چھوٹی صنعتیں لگانے كے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود روایتی دستكاریوں

كو اس قدر بہتر بنایا جاسكتا ہے كہ انہیں روایتی دستكاریوں سے جدید صنعت

كاری میں تبدیل كیا جاسكتا ہے ۔