Author Topic: سیلز کے مواقع تلاش کرنا  (Read 2398 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سیلز کے مواقع تلاش کرنا
« on: May 09, 2014, 04:15:54 PM »
مارکیٹنگ اور سیلز > سیلز کے مواقع تلاش کرنا

ان متوقع کسٹمرزکوفون کرنا جو کہ آپ کو نہیں جانتے

یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے

کولڈ کالز سے مراد اجنبی لیکن متوقع کسٹمرز کے ساتھ فون کالز یا ملاقاتیں ہیں۔ کولڈ کال کا مقصد متوقع کسٹمرز کے بارے میں معلومات اکٹها کرنا, کسٹمر کو اپنی پروڈکٹ یا خدمات کے فوائد کے متعلق آگاہی فراہم کرنا یا ملاقات کے لیے اوقات متعین کرنا ھے۔ کولڈ کالز کے لئے بہت سے مشکل مراحل ہیں جن میں سے ڈر یا خوف، مددگاروں، سیکرٹریز اور دوسرے لوگوں سے آگے گزرنا ، ذمہ دار شخص کو تلاش کرنا اور سیلز کے مراحل کو تیزی سے آگے بڑهانے کے مراحل شامل ہیں۔
نیچے دی گئی خاص باتیں آپ کو ان مسائل پر قابو پانے میں مدد کریں گی۔
مکمل ”کولڈ،، کولڈ کالز سے اجتناب فرمائیں
اپنے موجودہ گاہکوں سے متوقع گاہکوں کے بارے میں پوچهیں اور پهر کالز کے دوران سرد مہری کو ختم کرنے کے لئے ان کے ناموں کو استعمال کریں۔ اپنے گاہکوں اور کلائنٹس سے متوقع گاہکوں کے صرف نام پوچھنے کی بجاے اپنے گاہکوں اور کلائنٹس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں- مثال کے طور پر اگر آپ کسی سے پوچهیں کہ کیا وہ کسی ایسے بندے کو جانتے ہیں جوکہ انشورنس لینا چاھتا ھےتو غالباً وہ نفی میں جواب دیں گے کیونکہ وہ یک دم کسی کے بارے میں نہیں بتا سکتے- لیکن اگر آپ اس آدمی سے بچوں کے متعلق بات کریں یا ان دوستوں کے متعلق بات کریں جو بچوں والے ھیں تو پهر وہ کافی سارے ایسے لوگوں کے متعلق بتاے گا جوکہ مستقبل کے لئے کچه منصوبہ بندی اور انشورنس کروانا چاہتے  ہیں۔
ابهی سے کام شروع کریں
آپ کے پاس کبهی بهی سیلز کالز کرنے کے لئے وقت نہیں ہو گا۔ اس لیے ایک اچهے لمحے کا انتظار نہ کریں۔ آپ کا ڈر کبهی بهی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا کیونکہ اپنے آپ کو سامنے لانا اور انکار کا سامنا کرنا کبهی بهی خوش آئند نہیں ہوسکتا۔ اس لئے سستی کی وجوہات کی بجائے ابهی سے کام شروع کریں۔
کهل کر دوستانہ رویہ سے بات کریں
چاہے آپ ایک سیکرٹری سے، ایک دفتری مددگار سے یا براہ راست کسی کسٹمر سے ٹیلی فون پر بات چیت کر رہے ہوں اسے کهل کر بات کرنے کا مقصد بتایں, اپنے آپ کو متعارف کرائیں اور اپنے کال کرنے کا مقصد بتائیں۔ ایمانداری سے اور کهل کر بات کریں۔
اگر آپ کا رویہ پهنسانے والا ہوگا تو لوگ آپ سے بات کرتے ہوئے گریز کریں گے۔ پہلے یہ بات نوٹ کریں کہ کیا یہ وقت بات کرنے کے لئے بہتر ہے اگر ایسا ہے تو مزید معلومات فراہم کریں، اگر نہی تو آپ پوچهیں کہ دوبارہ بات کرنے کے لئے کونسا وقت صحیح رہے گا۔
صبح جلدی اور شام کو دیر سے کال کرنا
اگر کسی دفتری مددگار یا سیکرٹری یا پهر وائس۔میل کی وجہ سے کسی شخص تک رسای مشکل ہے تو آپ اب معمول سے ہٹ کر اوقات میں کال کریں۔ غیر معمولی اوقات میں ایک کسٹمر اپنا فون بذات خود اٹهائے گا کیونکہ اس وقت دفتری عملہ نھیں ھو گا۔ اس کے علاوہ وہ زیادہ آرام دہ حالت میں ھوں گے اور بات چیت کے لئے ان کے پاس وقت بھی ھو گا کیونکہ وہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کے دفتری دبائو میں نہیں ہوں گے۔ اگر آپ لوگوں کو سیلز کالز کر رہے ہیں تو پهر شام کا وقت زیادہ صحیح ہے-
اس بات کی توقع نہ کریں کہ لوگ خود آپ سے رابطہ کریں گے
آپ کو اپنے کسٹمر کی طرف سے رابطے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے- اگرچہ وہ دلچسپی بهی رکهتے ہوں تو بعض وجوھات کی وجہ سے وہ رابطہ نہیں کر سکیں گے۔ جب کسٹمر آپ کو کال کرنے کا  کہتا ہے تو ضروری نھیں کہ وہ واقعی آپ کو کال بھی کرے گا ۔ اپنی انا کو ایک طرف رکهیں اور انہیں کال کریں۔ اور جب آپ بات کریں تو شایستہ طریقے سے بات کریں چاھے آپ کو ان کے کال نہ کرنے کی وجہ سے کوفت ھی کیوں نہ ھو رھی ھو-
سلیقے سے بات کریں
ہم سب سیلز کے لوگوں کو جانتے ہیں جو سیلز کرتے وقت ایک مخصوص لہجے میں بات کرتے ھیں اور ایک لمحے کے لئے بهی نہیں رُکتے۔ اس طرح نہ کریں- یہ انداز قدرتی نہیں ہے اور اس کا کوی فایدہ نہیں ھوتا۔ لوگ اپنے پسندیدہ لوگوں سے چیزیں خریدتے ہیں- جن کے بارے میں ان کا خیال ھوتا ھے کہ وہ انہیں اور ان کے بزنس کو سمجهتے ھیں- اپنے کسٹمرز کے ساته رابطہ استوار رکهیں اور خلوص دلی سے ان میں دلچسپی لیں۔
زیادہ شور نہ مچایں
کولڈ کالز سے اپنے متوقع کسٹمرز کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ آپ کو اپنی چیز یا سروس کے فوائد کے بارے میں کافی معلومات دینا ہوں گی تاکہ وہ شخص آپ کی پروڈکٹ میں دلچسپی لے- لیکن بہت زیادہ باتیں نہ کریں۔ اگر آپ اپنے کسٹمر کی سوچ کو سمجھے بغیر بہت زیادہ باتیں کریں گے تو وہ آپ سے چیزیں نہیں خریدیں گے۔
کسٹمر سے ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں سوالات پوچهیں (آپ ان سوالات کو پہلے سے ہی لکه سکتے ہیں) اور ان کے جوابات کو دهیان سے سنیں۔ پهر ان مسائل کے حل اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی پروڈکٹ کے فوائد بتایں- کوشش کریں کہ کسٹمر کے ساتھ ایک بالمشافہ ملاقات ہو۔
اگر کوئی آپ سے لٹریچر بهیجنے کے بارے میں پوچهے تو آپ ان سے پوچهیں کہ کیا آپ ان کے پاس آ سکتے ہیں اور انہیں پندرہ منٹ تک کا وقت دے سکتے ہیں۔ اس طرح وہ آپ کے بزنس کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرسکتے ھیں۔ اس طرح آپ تمام معلومات اکٹهی کر سکتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ بالمشافہ ملاقات سے تعلقات خوشگوار ہوتے ہیں۔ اس سے وہ آپ کو آسانی سے یاد رکه سکتے ھیں اور یہ بھی کہ انہیں آپ کی چیز یا سروس کی کیوں ضرورت ہے۔
امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک