Author Topic: نواز حکومت نے اعلی تعلیم یافتہ افراد کو نظر انداز کرکے ایک بی اے پاس شخص کو ایم  (Read 1605 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
نواز حکومت نے اعلی تعلیم یافتہ افراد کو نظر انداز کرکے ایک بی اے پاس شخص کو ایم ڈی لگا دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا


اسلام آباد (آن لائن) اسلام  آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجمنٹ ڈائریکٹر (ایم ڈی) محمد مالک کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔منگل کے روز عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو غیر قانونی اور غیر شفاف طریقے سے کئے جانے پر ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری غیر قانونی اور غیر شفاف  طر یقے  سے کی ہے ۔حکومت نے پک اینڈ چوز پالیسی کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کی ہے جو خلاف میرٹ ہے۔حکومت نے محمد مالک کی تقرری کرتے ہوئے دوسرے سینئر لوگوں کو نظر انداز کیا ہے ۔

دراخواست گزار کے وکیل بیرسٹر خان طورو نے گزشتہ پیشی پر دلائل میں بتایا کہ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کی تقرری کو سابق قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی قاضی مصطفی کمال خان  نے عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔
فاضل وکیل نے بتایا کہ حکومت نے ایم ڈی پی ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے لئے تین مرتبہ اشتہارات شائع کئے ہیں۔ اور تنیوں مرتبہ اشتہار میں تبدیلی کی گئی ۔
فاضل وکیل نے بتایا کہ سکیکشن بورڈ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے لئے پانچ ناموں میں سے تین نام شارٹ لسٹ کئے پہلے نمبر پر جمال شاہ جب کہ دوسرے نمبر محمد مالک کا نام تھا۔
سنیارٹی کی بنیاد پر حکومت نے ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بی اے پاس شخص کو ایم ڈی پی ٹی وی لگادیا۔
موجود ایم ڈی ،پاکستان ٹیلی ویژن محمد مالک ایک ایڈورٹائزنگ کمینی کے مالک ہیں۔ ان کی کمپنی نے پی ٹی وی کو ۷۰ لاکھ روپے ادا کرنے ہیں