مختلف مکاتب فکر کے رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی
سرگودھا: ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر کے رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں سے پنجاب میں 15 ہزار108‘ سندھ میں 6 ہزار‘ کے پی کے میں 1600‘ بلوچستان میں 3100‘ اسلام آباد میں 190 مدارس ہیں ذرائع کے مطابق 2005ء کے ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب تک 17000 کے قریب دینی مدارس رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اس سے پہلے صرف 9482 مدارس رجسٹرڈ تھے
ان مدارس میں منہاج القرآن کے دینی ادارے شامل نہیں ہیں انٹیلی جنس اداروں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے 18000 مدارس ہیں مختلف مکاتب فکر کے دینی مدارس میں 20 لاکھ کے قریب طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں بریلوی‘ دیوبند‘ اہل تشیع اور اہل حدیث کے مدارس ملک میں طلباء و طالبات کو اپنی مدد آپ کے تحت دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دے رہے ہیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مدارس طلباء و طالبات کو رہائش‘ خوراک‘ علاج معالجہ کی سہولتیں بھی بلا معاوضہ فراہم کرتے ہیں۔
(ڈیلی آن لائن سرگودھا نیوز 28دسمبر2014ء)