Author Topic: میٹرک بورڈ :امتیازی نمبر لانے والوں کیلئے میرٹ کیش ایوارڈ کا اعلان  (Read 2546 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
میٹرک بورڈ :امتیازی نمبر لانے والوں کیلئے میرٹ کیش ایوارڈ کا اعلان
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نے پروفیسر جاوید افتخار نے2008ء کے میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات میں امتیازی نمبر لینے والے امیدواروں کیلئے میرٹ کیش ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت سائنس اور آرٹس کے طلبہ کو ڈھائی ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم دی جائے گی۔ سائنس میں سینٹ جوزف اسکول کی سباس علی بنت اعجاز علی سومرو اور علیشا خان غوری بنت بابر خان غوری نے پہلی‘ فیلکن ہاؤس گرامر اسکول نارتھ کراچی کی مہوش صدیقہ، سی اے اے ماڈل اسکول کی درشہوار بنت محمد اسلم قریشی اورکراچی پبلک اسکول کی ثناء عظمت بنت سید عظمت عزیز نے دوسری اور فیڈرل سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کی ثناء اشرف بنت محمد اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ آرٹس کے امتحانات میں سینٹ پیٹرک گرلز اسکول کی حرا قوی خان بنت عبدالقوی خان نے پہلی‘ سینٹ لارنس اسکول کی ماہ رخ بنت محمد ادریس نے دوسری اور پاکستان نیوی گرلز سیکنڈری اسکول کی سعدیہ عامر بنت عامر ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ سائنس میں91.53 فیصد اور آرٹس میں82.2 فیصد تک نمبر لانے والوں کو میرٹ کیش ایوارڈ دےئے جائیں گے۔ امتیازی نمبر حاصل کرنے والے بورڈ کے ریسرچ سیکشن سے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔


شکریہ جنگ