Author Topic: نشان حیدر  (Read 3193 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
نشان حیدر
« on: October 08, 2008, 07:04:22 PM »


نشان حیدر

نشان حیدر پاكستان كا سب سے بڑا جنگی اعزاز ہے۔

اس كا نام حضرت علی علیہ السلام كے نام پر ركھا گیا ہے ۔ یہ برطانیہ كے وكٹوریہ كراس، جرمنی كے آئرن كراس اور بھارت كے مہاویر چكر كے برابر ہے۔

نشان حیدر بری، بحری، فضائیہ كے ان سپوتوں كو دیا جاتا ہے جو شجاعت كے بے مثال مظاہرہ كرتے ہوئے شہادت پائیں۔

نشان حیدر كے اس اعزاز كے ساتھ5000 ہزار روپے یا 75 ایكڑ نہری زمین بھی دی جاتی ہے۔ اس اعزاز كے ساتھ الائونس ٣ نسلوں تك چلتے ہیں۔

نشان حیدر صدر پاكستان میجر جنرل اسكندر مرزا نے 23 مارچ 1975 كو یوم جمہوریہ پاكستان كے دن جاری كیا۔

نشان حیدر ٥ كونی ستارہ ہے جو گن میٹل سے بنا ہوتا ہے۔ اس پر سفید اینمل اور كاپر، نكل دھات سے چاند ستارہ اور ڈیزائن بنا ہوتا ہے۔ ڈیزائن كے اوپر والے حصے پر نشان حیدر كے الفاظ كندہ ہوتے ہیں۔ اس كا ربن سبز رنگ كا ہوتا ہے اور یہ ڈیڑھ انچ چوڑا ہوتا ہے۔ یہ اعزاز اب تك ہماری مسلح افواج كے آٹھ افراد كو دیا گیا ہے۔ جن میں سے سات كا تعلق پاكستان آرمی سے اور ایك كا تعلق پاك فضائیہ سے تھا۔

بلحاظ عہدہ نشان حیدر پانے والوں میں ٤ میجر، ایك كیپٹن، ایك پائلٹ، ایك لانس نائیك اور ایك جوان شامل ہیں۔


VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study