Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Anchor Person Sohail Ahmed Mughal were Admitted to Hospital Due to Heart Attack.

Ray Kashif

  • **
  • 78
  • +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
Anchor Person & Senior Crime Reporter Sohail Ahmed Mughal were Admitted to Hospital Due to Heart Attack.

اینکر پرسن و سینئر کرائم رپورٹر سہیل احمد مغل کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروادیا گیا۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، پی این ایس او، نیٹ نیوز)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری سہیل احمد مغل کو دل کی تکلیف کے باعث ایک بار پھر پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ آج صبح جب وہ نجی نیوز چینل کے
 ایک پروگرام میں شرکت کرنے کےلیے کراچی جارہے تھے کہ ڈائیو بس ٹرمینل پر پہنچتے ہی دل کی تکلیف کے باعث بے ہوش ہوگئے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے سہیل احمد مغل گزشتہ سال سپتمبر 2014 میں بھی ہارٹ اٹیک کے باعث میو ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں کئی روز زیر علاج راہ چکے ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل نہ کرنے اور میڈیسن ٹائم پر نہ کھانے کی وجہ سے دوبارہ سہیل مغل کی حالت خراب ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں اگلے کئی روز تک مکمل بیڈ ریسٹ کی ضرورت ہے۔
سہیل احمد مغل ایک نجی نیوز چینل میں بطور اینکر ایک پروگرام بھی کرتے ہیں جو ان کی صحت یابی تک معطل رہے گا۔ ٹی وی چینل انتظامیہ اور ایم ایس ایف کی قیادت نے اہل وطن سے ان کی صحت یابی کےلیے دعا کی اپیل کی ہے۔
...