Author Topic: مسلم کانفرنس اور ایم ایس ایف کی جانب سےکشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی  (Read 1917 times)

Offline Ray Kashif

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 78
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
راولاکوٹ (پاک سٹڈی نیوز، پی این ایس او، نیٹ نیوز) کشمیر بنے گا پاکستان ریلی آج راولاکوٹ میں نکالی گئی۔مسلم کانفرنس، یوتھ ونگ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پوری قوت کے ساتھ ریلی کو کامیاب بنایا۔ صدر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں خواجہ محمد جاوید، سردار جہانگیرخان، سردا ر نذیر خان، سردار اظہر نذر خان، سردار لطیف خان، سید اظہر علی شاہ، سردار نیاز تبسم ،بشیر اعوان، سہیل زرین، طاہر انجم، طاہر محمود، اویس رشید، حمادرشید، لیاقت علی خان، اویس خورشید سمیت کارکنان اورعہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علامت ہے مسلم کانفرنس کو کمزور کر نے کی تمام سازشیں ناکام ہوںگی ۔صدر مسلم کانفرنس عتیق احمد خان کشمیریوں کی نمائندگی کا حق بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں۔ ریلی میں پنجاب سے صوبائی رہنماء مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سہیل احمد مغل نے خصوصی شرکت کرنی تھی لیکن دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے وہ شرکت نہ کرسکے ان کی نمائندگی کے لیے  صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کہروڑ پکا اے ڈی ملک نے شرکت کی۔ ریلی کے بعد حلقہ نمبر تین مسلم کانفرنس کا کنونشن پرل گیسٹ ہائوس میں ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آخر میں سہیل احمد مغل کی صحت یابی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ (بشکریہ:پاکستان نیوز سروس آن لائن)
...