Author Topic: Sohail Ahmed Mughal is a Corrupt Journalist: ISF Lahore  (Read 2367 times)

Offline Ray Kashif

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 78
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
Sohail Ahmed Mughal is a Corrupt Journalist: ISF Lahore
« on: August 07, 2015, 03:23:54 AM »
Young Journalist and Writer Sohail Ahmed Mughal Links with the Pakistan Muslim League (PML-N) and Muslim Student's Federation (MSF). New Debate on Social Media.
Young Journalist and Writer Sohail Ahmed Mughal Links with the Pakistan Muslim League (PML-N) and Muslim Student's Federation (MSF). New Debate on Social Media.
نوجوان صحافی سہیل احمد مغل کی مسلم لیگ ن اور ایم ایس ایف کیساتھ وابستگی, سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

لاہور(پی این ایس او) ان دنوں لاہور کے نوجوان صحافی سہیل احمد مغل کی مسلم لیگ ن اور ایم ایس ایف کیساتھ وابستگی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ رکھی ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب سہیل احمد مغل نے پی ٹی آئی کے خلاف پاکستان کے ایک قومی اخبار میں آرٹیکل لکھا جس میں پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آرٹیکل شائع ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سہیل احمد مغل کو نہ صرف کرپٹ صحافی قرار دے دیا بلکہ کئی شہروں میں ان کےخلاف مظاہرے کئے گئے اور سہیل مغل کی تصاویر نظر آتش کی گئی۔
 پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے کارکنوںنے سہیل احمد مغل کے خلاف کئی طرح کا مواد سوشل میڈیا پر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ایک اخبار کی خبر کو بھی سوشل میڈیا پر دیا گیا ہے جس کے مطابق آزادی مارچ کے دوران سہیل احمد مغل نے ایم ایس ایف کے کارکنوں سے رائیونڈ روڈ پر پی ٹی آئی کے ورکرز پر اندھا دھند فائرنگ کروائی تھی اس واقعہ کےخلاف پی ٹی آئی کی جانب درخواست تھانہ ہنجر وال لاہور میں جمع کروائی گئی تھی ۔
 پی ٹی آئی لاہور کے ایک عہدیدار ندیم بھٹی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا پی ٹی آئی کےخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر ہم سہیل احمد مغل کےخلاف قانونی کاروائی کریں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سہیل احمد مغل صحافت نہیں بلکہ ن لیگ کی ترجمانی کررہاہے اور میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرکے پی ٹی آئی کو بدنام کررہا ہے۔
 دوسری جانب سہیل احمد مغل کی حمایت میں ایم ایس ایف کے کارکن بھی میدان میں اتر آئے اورمختلف شہروں میں ان کے حق میں ریلیاں نکالی ۔ایم ایس ایف پنجاب کے رہنماءمقبول احمد خان نے بھی راولپنڈی میں گرما گرم پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سہیل احمد مغل ایم ایس ایف کے عہدیدار ضرور راہ چکے ہیں لیکن وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ایمانداری اور سچائی سے نبھا رہے ہیں۔ جب وہ اپنی ہی جماعت پر تنقید کرتے ہیں تب پی ٹی آئی والے کہاں سو رہے ہوتے ہیں۔
 سہیل احمد مغل کے حق میں بہت بڑی ریلی کہروڑ پکا میں نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف کہروڑ پکا کے صدر اے ڈی ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن سہیل احمد مغل کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہیں ہیں۔ وہ ایک سچے اور محب وطن صحافی ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، مری، کلرکہار، گوجرانوالہ، فیروزوالا،نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، چونیاں، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ، ساہیوال، دیپالپور، بصیر پور، منڈی احمد آباد، چیچہ وطنی، لودھراں، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سمیت کئی شہروں میں سہیل احمد مغل کے حق میں ریلیاں نکالی گئی۔
 دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایک اہم عہدیدار کا یہ بیان بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سہیل احمد مغل کا مسلم لیگ ن کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ اس بارے میں ابھی تک سہیل احمد مغل کی جانب سے براہ راست کوئی بیان جاری نہیں ہو ابلکہ ان کا موبائل فون سوئچ آف جارہا ہے اور وہ کسی کیساتھ رابطے میں نہیں آرہے جس وجہ سے مذکورہ بحث کو تقویت مل رہی ہے ۔

اب دیکھتے ہیں آنے والے دنوں میں سہیل احمد مغل اپنے دفاع کےلئے کیا موقف اپناتے ہیں؟ پی ٹی آئی سہیل احمد مغل کے خلاف قانونی کاروائی کرتی ہے یا پھر خاموش ہو جاتی ہے؟ مسلم لیگ ن سہیل احمد مغل کے ساتھ آگے بڑھتی ہے یا ان کے راستے یہاں سے ہی جدا ہو جاتے ہیں؟
...