Author Topic: Instructions For Candidate Intermediate ہدایات برائے طلبہ انٹر  (Read 3307 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

Instructions For Candidate Intermediate ہدایات برائے طلبہ انٹر
Instructions For Candidate Intermediate Pre-Engineering Group

انتباہ

1- جوابی کاپی /زائد اواق کے سرورق پر نشان زدہ لائن کے اوپر مخصوص جگہ کے علاوہ کسی

بھی دوسری جگہ رول نمبر نہ لکھے ۔

جوابی کاپی اور زائد اوراق پر اپنا نام ، اپنے کالج کا نام یا ضلع وقصبے کا نام ہرگز نہ لکھیں۔

اور نہ بھی ظاہر کریں کہ آپ بطور ریگولر /پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔

2- سرورق کے سایہ دار حصے کے پشت کے علاوہ جوابی کاپی اور زائد اوراق کے ہر صفحے

پر دونوں اطراف لائنوں والے حصے لکھے ۔

3- لائن چھوڑ کر لکھنا کسی صفحے کو خالی چھوڑنے کی اجازت نہ ہے ۔
 جوابی کاپی / زائد اوراق کا کوئی صفحہ یا اس کا کوئی حصہ ہر گز نہ پھاڑیے۔
اس کے ایک طرف حاشیہ لگائیں۔ جو ایک انچ سے زائد نہ ہو۔
دوران امتحان صرف نیلی سیاہی استعمال کریں۔
انک ریمور کے استعمال کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔

4- کمرہ امتحان چھوڑنے سے قبل اپنی جوابی کاپی امتحانی مرکز کے ناظم / ناظمہ کے حوالے کر

یں ۔ خواہ کوئی بھی سوال حل نہ کیا گیاہو۔

5- امیدوار کو رول نمبر سلپ میں دئے گئے وقت اور تاریخ کے مطابق امتحان میں شرکت کرنا

ہوگی ۔
 امیدوار اس بات کی تسلی کرلے کہ اس کے اختیار کردہ تمام مضامین / پرچوں کی ڈیٹ شیٹ رول

نمبر سلپ پر موجود ہے ۔
نیز سنٹر میں موجود تفصیلی ڈیٹ شیٹ سے موازنہ کر لیا جائے ۔ اور غلطی کی صورت میں بورڈ

آفس سے امتحان کے آغاز سے قبل فوری رابطہ کریں ۔

6-دوران امتھان کسی بھی مقامی چھٹی کا اعلان دیٹ شیٹ پر ہرگز اثر انداز نہ ہوگا۔

7- امیدوار کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قبضہ یا رسائی میں کوئی ایسی تحریر یا ایسے

کاغذات نہ رکھے جو کسی بھی پرچے سے متعلق ہوں ۔
 اگرامیدوار کمرہ امتحان کے اندر یا اردگرد یا ناجائز مدد دیتایا لیتا یا ناجائز ذرائع اختیار کرتا یا

کرنے کی کوشش کرتا ۔ یا کسی قسم کی گڑبڑ یا کسی بھی دیگر صورت میں بدعنوانی کرتا ہوپایا

گیا تو معاملے کی شدت ونوعیت کے مطابق اس کو امتھان سے خارج کیا جاسکتا ہے ۔ اور آئندہ

کے لئے نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے ۔ نیز اس کے خلاف FIR(ایف آئی آر) بھی درج کروائی

جاسکتی ہے ۔

8- جو امیدوار اپنی حل شدہ جوابی کاپی  دوران امتحان کود کراس(Cross)کرے وہ کمرہ امتحان

میں پرچہ ختم ہونے پر متعلقہ ناظم سنٹر کو تحریری طور پر مطلع کرے کہ اس نے جوابی کاپی

کو خود کراس کیا ہے ۔ تاکہ اس پرچہ کے نمبر منسوخ تصور کئے جائیں۔

9- کسی امیدوار کو کسی صورت میں ( جن مضامین میں گروپ ہے ) مقررہ گروپ کے کے علاوہ

کسی دوسرے گروپ میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اور جن مضامین میں گروپ نہیں ان

کا امتحان ڈیٹ شیٹ میں دئے گئے وقت اور تاریخ کے مطابق دینا ہوگا۔

10- امیدوار کو ایسا سادہ اور سائینٹیفک کیلکولٹر استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔ جو منی کمپوٹر

کے طور پر استعمال میں نہ آتا ہو۔

11- درج بالا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔

12- امتحانی مرکز میں ڈیجیٹل ڈائری ،پروگرام ایبل کیلکو لیٹر او موبائل فون لے جانا قابل سزا ہے

۔ان چیزوں کے استعمال یا بند حالت میں بھی اپنے پاس رکھنے کی صورت میں آپ پر یوایم سی

(UMC) قائم کی جاسکتی ہے ۔