Library Sindh Study FG Study Punjab Study

Author Topic: سنگاپور:15 سالہ طالبہ کو ساتھی طالب علموں نے تشدد کے دوران برہنہ کرکے ویڈیو فلم  (Read 4425 times)

AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3774
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سنگاپور:15 سالہ طالبہ کو ساتھی طالب علموں نے تشدد کے دوران برہنہ کرکے ویڈیو فلم بنا لی۔    
ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کیا۔


سنگاپور(یو این این) سنگاپور میں ایک اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اپنے کلاس فیلوز کی طرف سے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو برہنہ کرنے اور اس سارے واقعہ کی ویڈیو فلم بنا کر اسے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سنگاپور پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو ہفتہ قبل پیش آیا جس کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا۔
 پولیس کے مطابق مخلوط تعلیم والے اسکول میں پیش آنے والے واقعہ میں حملہ آور طلبہ کی تعداد 7 تھی جبکہ ان کا ایک ساتھی اس سارے عمل کی ویڈیو فلم بنانے میں مصروف رہا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اس واقعہ کے بعد طالبہ کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس واقعہ کا کسی سے ذکر کیا یا ان کو مطلوبہ مقدار میں رقم فراہم نہ کی تو وہ یہ ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر جاری کر دیں گے۔ سنگاپور کی پولیس کے مطابق سنگاپور میں پیش آنے والا یہ اس نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات فرانس اور بعض دیگر یورپی ممالک میں عام ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور طلبہ جن کی عمریں 14 اور 15 سال تھیں، نے بھی یورپی ممالک میں پیش آنے والے واقعات سے متاثر ہو کر یہ اقدام کیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ نے دھمکیوں کے باوجود پولیس کو اس واقعہ سے آگاہ کر دیا۔
شکریہ خبرین انٹرنثنل