Author Topic: دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف  (Read 1617 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف
« on: April 07, 2016, 12:13:51 PM »

دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف
معروف کمپنی ایچ پی نے سپیکٹر نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے ۔
ایچ پی کے مطابق دیکھنے میں یہ جتنا خوبصورت ہے اس کے فیچرز بھی اتنے ہی بہترین ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے

  کہ یہ محدود بجٹ رکھنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو کارکردگی کے ساتھ لیپ ٹاپ کے ظاہری روپ کی بھی پروا کرتے ہیں۔
اس کی موٹائی محض 10.4 ملی میٹر جبکہ وزن ایک کلو سے کچھ زیادہ ہے ، تاہم کم حجم کے باوجود اس میں ایک اچھے لیپ ٹاپ کے تمام فیچرز موجود ہیں۔
اس کی قیمت 1169 ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے دو مختلف رنگوں میں رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
حوالہ : یہ خبر روزنامہ دنیا میں مورخہ سات اپریل 2016 کو شائع ہوئی
http://dunya.com.pk/index.php/weird/2016-04-07/761048