Author Topic: کامونکے: گرلز کالج میں ڈبہ پیک ٹائم بم پھٹ گیا، تین طالبات شدید زخمی  (Read 3024 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کامونکے: گرلز کالج میں ڈبہ پیک ٹائم بم پھٹ گیا، تین طالبات شدید زخمی
کامونکے:پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ نواحی علاقے کامونکے  میں  ڈبہ میں پیک ٹائم بم پھٹنے سے فرسٹ ایئر کی تین طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔
نواحی گائوں دھینسر پائیں کے عصمت میموریل گرلز ہائی سکول میں زیرتعلیم طالبات صبح سکول ٹائم سے قبل دھوپ سینکنے چھت پر گئیں
جہاں پڑے گفٹ پیک ( ٹائم بم )کو دیکھ کر متجسس انداز میں کلاس روم میں لے آئیں
اور پنسل سے کھولتے ہوئے زوردار دھماکہ ہوگیا
جس سے فرسٹ ایئر کی طالبہ 16 سالہ منیبہ دختر جاوید سکنہ قہر والی کا دایاں ہاتھ جوڑ تک کٹ کر علیحدہ ہوگیا جبکہ ٹانگیں بھی زخمی ہوئیں۔
ساتھی طالبہ 15 سالہ جویریہ دختر محمد اسلم سکنہ دوبرجی آرائیاں آنکھوں میں آتش گیر مادہ داخل ہونے سے آنکھیں ضائع کا خدشہ ہے
اور اُم خدیجہ بھی معمولی زخمی ہوگئیں۔
سونیا نامی ٹیچر محفوظ رہی،
خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی والدین اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے دیوانہ وار روتے ہوئے سکول میں پہنچ گئے
وقوعہ کی اطلاع پر سی پی او گوجرانوالہ محمد وقاص نذیر، ایس پی صدر گوجرانوالہ، ڈی ایس پی کامونکے اور ایس ایچ او واہنڈو بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
ریسکیو 1122 کے ذریعے زخمی طالبات کو گوجرانوالہ ہسپتال پہنچا دیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے وقوعہ پر پہنچ کر گفٹ پیک بم دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے اور تفتیش شروع کر دی۔
سورس:یہ خبر روزنامہ نوائے وقت لاہور کے ویب ایڈیشن میں مورخہ 11 جنوری 2017 کو شائع ہوئی