Library Sindh Study FG Study Punjab Study Pk Notes

Author Topic: سندھ یونیورسٹی جامشورو بس کی ٹکر سے طالبہ شہید  (Read 414 times)

AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3688
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
:(
سندھ یونیورسٹی جامشورو بس کی ٹکر سے طالبہ شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئی۔ مشتعل طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج شروع کردیا ۔
پولیس کے مطابق حادثہ سندھ یونیورسٹی میں زیرو پوائنٹ پر پیش آیا ، جہاں بس کی ٹکر سے فزکس فائنل ایئر کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی ۔ طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

واقعہ کے خلاف مشتعل طلباء طالبات نے بس کو گھیرلیااور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا تھا۔

سندھ یونیورسٹی حیدرآباد کی بس سے آٹھ دن کے دوران یہ دوسرا حادثہ پیش آیا ہے۔رواں ماہ آٹھ فروری کو بھی سندھ یونیورسٹی کی بس سے ایک طالبعلم گر کر جاں بحق ہوچکا ہے۔:
حوالہ روزنامہ جنگ کراچی آن لائن ایڈیشن 16 فروری 2017

 

http://www.pakmcq.com