Author Topic: پیپر چیکنگ ، غلطیاں روکنے کیلئے نو سو سپر چیکرز کی تربیت  (Read 1621 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پیپر چیکنگ ، غلطیاں روکنے کیلئے نو سو سپر چیکرز کی تربیت
لاہور:لاہور تعلیمی بورڈ میں پیپر چیکنگ میں غلطیوں کو روکنے کیلئے سپر چیکرز کی ایک روزہ تربیت مکمل ہو گئی۔ بورڈ کے مطابق 400 خواتین اور 500 مرد سپر چیکرز بھرتی کئے گئے ہیں جن کا مقصد پیپر چیکرز کی غلطیوں کو درست کرنا ہے ۔
ان چیکرز کو سات سو روپے روزانہ د ئیے جائیں گے ۔ ٹریننگ میں چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر اسماعیل اور کنٹرولر بورڈ ناصر جمیل بھی موجود تھے ۔

چیئرمین نے کہاکہ یہ ٹریننگ پہلی بار منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد ایک بار پیپر چیکنگ کے بعد کاونٹر چیکنگ ہے اور امید ہے کہ اس بار مارکنگ اور مارکس ایوارڈنگ میں غلطیاں نہیں ہونگی
لاہور بورڈ کے مطابق 20جون کے وسط تک پیپر چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا جائیگا
 جب کہ نتائج کا اعلان 20 جولائی کو ہوگا۔