Author Topic: سو لفظوں کی کہانی: از مبشر زیدی  (Read 1342 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سو لفظوں کی کہانی: از مبشر زیدی
« on: December 16, 2017, 11:51:42 AM »

سو لفظوں کی کہانی: از مبشر زیدی
نقشہ

بابا نے ہمارے لئے اچھا خاصا بڑا گھر بنایا تھا۔
گھر مکمل ہوتے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
ایک حصے میں بھائی رہتا تھا،
ایک حصہ میرا تھا۔
بابا کی آنکھیں بند ہوتے ہی اختلافات شروع ہو گئے۔
بھائی کو مجھ سے شکایتیں تھیں،
مجھے بھائی سے۔
تعلقات میں دراڑ آ گئی،
گھر کے بیچ دیوار آ گئی۔
ایک دن بابا کے دوست گھر آئے تو علیحدہ پورشن دیکھ کر حیران ہوئے۔
’’مبشر! گھر کا نقشہ کیوں بدل گیا؟‘‘
میں نے شرمندہ ہو کر کہا،
’’گھر والے ایک دوسرے سے خوش نہ ہوں تو نقشے بدل ہی جاتے ہیں۔‘‘
حوالہ: یہ مضامین: جناب مبشر علی زیدی کی تحریری ہے جو کہ 16 دسمبر 2017 کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی