Author Topic: ملتان ذکریا یونیورسٹی میں قصور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج  (Read 1092 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ملتان ذکریا یونیورسٹی میں قصور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج
 زکریا یونیورسٹی میں واقعہ قصور کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ، گزشتہ روز تین احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پہلی ریلی چیئرمین بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر سیمہ محمود کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈاکٹر حامد منظور، شہزاد انجم، کاشف اسلم، طاہر نقاش، اور طلبا وطالبا ت کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے زینب کو انصاف دو کے نعرے لگائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ،
 دوسری ریلی زرعی کالج کے طلبا وطالبات نے نکالی جو ایڈمن سے شروع ہوکر لا کالج چوک پرختم ہوئی ، طلبا نے حکومت سے فوری طور پر زینب کے قاتلوں کو گرفتا ر کرنے کا مطالبہ کیا ، تیسری ریلی عوامی راج سٹوڈنٹس نے نکالی جو سنٹرل لائبریری سے شروع ہوکر بینک چوک پر ختم ہوئی۔