کم حاضری پر کالج طلبہ کے داخلے روکنے کا حکم
لاہور (آن لائن):ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم ایسے طلبا وطالبات کے داخلے بھیجنے سے روکنے کی ہدایت کر دی ہے، جن کی کلاسوں میں حاضری 75 فیصد سے کم ہے ۔ ڈی پی آئی کالجز کی جا نب سے تمام کالجوں کے پرنسپل کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ طلبا وطالبات کے داخلوں سے مشروط 75 فیصد حاضری کے طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے ۔