Author Topic: قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ انتظامیہ امن یقینی بنائے ، وزیر داخلہ  (Read 1231 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ انتظامیہ امن یقینی بنائے ، وزیر داخلہ
اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں گزشتہ روز دو طلبا گروپوں میں تصادم کے باعث جمعہ کو بھی حالات کشیدہ رہے ، یونیورسٹی میں جاری فائنل امتحانات میں طلبہ خو فزدہ دکھائی دئیے ۔
 دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد انتظامیہ کو قائد اعظم یونیورسٹی میں امن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،
 وزیرداخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ سے کہا کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے ملکر اقدامات کرے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ جامعات کو دنگل یا اکھاڑہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،جامعات میں تدریسی اور تحقیقی ماحول ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔