Author Topic: پاکستان میں50 ہزا ر انجینئرز بیروزگار ہیں:رپورٹ  (Read 3171 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پاکستان میں50 ہزا ر انجینئرز بیروزگار
 ملک میں 2لاکھ میں سے 50 ہزا ر انجینئریا تو بیروزگار ہیں یا دوسرے شعبوں سے منسلک ہیں۔ ہرسال تربیت حاصل کرنے والے 25ہز ار نئے انجینئرز میں سے 15 فیصد (پونے چا ر ہز ار) انجینئرز کو بھی ان کے شعبوں میں روزگار نہیں مل ر ہا۔

ایک حالیہ  رپورٹ کے مطابق 30فیصد انجینئرز سرکا ری اور 70فیصد نجی شعبے سے منسلک ہیں مگر گریڈ 20 میں انجینئرز کی 5سو کیڈر پوسٹیں موجود ہیں لیکن گریڈ 17 میں بھرتی ہونے والاانجینئر 15سے 20 سال میں بمشکل گریڈ18تک پہنچ کر ریٹائر ہو جاتا ہے۔ یہ صورتحال انجینئرز میں بے چینی کا باعث بن ر ہی ہے۔

دوسری طرف یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ’پاکستان انجینئرنگ کونسل‘ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ’انجینئرنگ سروس آف پاکستان‘ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وزیراعظم  کو لکھے گئے خصوصی خط میں چیئرمین پا کستان انجینئرنگ کونسل، انجینئر جاوید سلیم قریشی نے ا نجینئر ز کے 60 فیصد عہدے گریڈ17میں، 22فیصد عہدے گریڈ18میں، 10 فیصد گریڈ 19 میں، 5 فیصد گریڈ 20میں، 2فیصد گریڈ 21میں اور ایک فیصد گریڈ 22میں کرنے کی تجویز دی ہے۔

تجویز کے مطابق گریڈ17میں انجینئرز کو براہ راست بھرتی کرنے کے بعد 5سال میں طے شدہ تربیت کے بعد گریڈ 18میں ترقی دے دی جائے۔ گریڈ 18سے گریڈ19میں ترقی کے لئے 7سال اور گریڈ 19سے 20میں اور گریڈ 20سے 21میں ترقی کے لئے 5,5سال کی مدت تجویز کی گئی ہے۔

خط میں پاکستا ن ریلویز، پا نی و بجلی، پٹرولیم و قدرتی وسائل، مواصلا ت، پیداوار، دفاعی پیدا وار ڈویژن، ا نڈسٹریز، سا ئنس ا ینڈ ٹیکنالوجی، ہائوسنگ ا ینڈ ورکس، ایوی ایشن ڈویژن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ایسے دوسرے خالصتاً ٹیکنیکل محکموں کی سربرا ہی یا اہم عہدے ا نجینئرز کے سپرد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سابقہ ’’نیشنل ڈویلپمنٹ والنٹیئرز پروگرام‘‘ کی  طرز پر ایک اور سکیم شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انجینئرز کی کم سے کم تنخواہ 70ہز ار اور دوران تربیت 20ہزار روپے سکالرشپ ا ور مشکل اضلا ع میں کام کرنے پر دوسری سروسز کی طرح انجینئرز نے کم سے کم 10 ہزار روپیہ ہارڈ شپ ا لائونس دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ہر ا نجینئرز کو 10 لاکھ سے 50لاکھ روپے تک قرضہ دینے ا ور بے روزگار انجینئرز کو کھپا نے کے لئے سرکاری شعبے سے منسلک انجینئرز کو 5 سال تک کی چھٹی دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سورس : یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  کے ویب ایڈیشن میں مورخہ13 جنوری 2017 کو شائع ہوئی