Author Topic: اوپن یونیورسٹی ریسرچ آرٹیکلز: ایجوکیشن ، پاکستانی زبانیں اور اسلامک سٹڈیز  (Read 1217 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اوپن یونیورسٹی ریسرچ آرٹیکلز: ایجوکیشن ، پاکستانی زبانیں اور اسلامک سٹڈیز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ریسرچ کے فروغ اور سکالرز کو ریسرچ آرٹیکلز تک مفت اور آسان رسائی فراہم کرنے کیلئے اوپن مقابلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تین "انڈیکسنگ ایجنسیز " حاصل کرلی ہیں۔ یہ ایجنسیاں ایجوکیشن /پاکستانی زبانیں اور اسلامک سٹڈیز کے مضامین میں ڈیٹا بیس فراہم کریں گی۔ تحقیقی کام میں معاون دستاویزات کو اختصار اور خلاصے کے ساتھ پیش کرنے کیلئے اوپن یونیورسٹی ان ایجنسیز کا استعمال کرے گی۔ وی سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ریسرچ جرنلز کو ابسٹریکٹنگ اینڈ انڈیکسنگ کی خدمات ملنا باعث فخر ہے ۔ یونیورسٹی نے 4سال کے مختصر عرصے میں 17ریسرچ جرنل شائع کئے جن میں "پاکستان جرنل آف ایجوکیشن" نے کیٹیگری Xاور دو مجلے کیٹیگری yمیں شامل ہوچکے ہیں۔