Author Topic: غیر حاضری اور دیگر اقسام كے خصوصی جرمانے  (Read 4743 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
غیر حاضری اور دیگر اقسام كے خصوصی جرمانے

الف   ایك پیریڈ میں غیر حاضری كے لیے ایك روپیہ اور پورے تدریسی دن كے لئے دو روپے جرمانہ مقرر ہے لیكن ایك ہفتے سے زیادہ، غیر حاضری پر نام خارج كر دیا جائے گا۔

ب   اگر كوئی طالب علم بغیر اطلاع كے مسلسل چھ دن یا بیماری كے باعث مسلسل تین ماہ غیر حاضر رہے گا یا كالج واجبات وقت پر جمع نہیں كرائے گا اور اس كا نام خارج كر دیا جائے گا۔ اسے دوبارہ داخلے كے لئے پندرہ دن كے اندر درخواست دینا پڑے گی۔

ج   ایك تعلیمی سال كے دوران نام كٹ جانے كی صورت میں صرف دو مرتبہ داخلے كی سہولت میسر ہو گی۔

د   كالج ڈسپلن كی كسی قسم كی خلاف ورزی پر تدریسی عملے كے تمام اركان مقررہ حد تك جرمانے كرنے یا اس كی سفارش كرنے كا اختیار ركھتے ہیں۔

ہ   شناختی كارڈ ہر وقت پاس ركھنا ضروری ہے۔ ورنہ طالب علم جرمانے كی سزا كا مستوجب ہو گا۔ شناختی كارڈ گم ہونے كی صورت میں نیا كارڈ جاری كرنے كی فیس پچاس روپے مقرر ہے۔ اگر دوسرا شناختی كارڈ بھی ضائع كر دیا جائے، تو پرنسپل صاحب اس وقت تك اجرائ كی درخواست پر غور نہیں فرمائیں گے جب تك طالب علم بطور جرمانہ مبلغ ایك سو روپے جمع نہ كرائے۔

و   كالج كی حدود میں سگریٹ نوشی قطعی طور پر ممنوع ہے۔ خلاف ورزی كرنے والوں كو كوئی بھی سٹاف ممبر چیك كر سكتا ہے اور انہیں جرمانہ كیا جا سكتا ہے

ز   پرنسپل اور وائس پرنسپل صاحبان خاص حالات میں جرمانے كی معافی كا اختیار ركھتے ہیں لیكن عام طور پر عائد شدہ جرمانہ معاف نہیں كیا جاتا۔