Author Topic: لیبرز کا مجوزہ” مائیگریشن پلان“ کارگر ثابت نہیں ہوگا، ماہرین  (Read 1647 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
لیبرز کا مجوزہ” مائیگریشن پلان“ کارگر ثابت نہیں ہوگا، ماہرین
   
لندن( جنگ نیوز)آزاد ماہرین نے اعدادوشمار کے ذریعے لیبرز کے اس دعوے کو سخت دھچکا پہنچایا ہے کہ نئے پوائنٹس بیسڈ امیگریشن سسٹم سے برطانیہ کی آبادی کو سات کروڑ سے زیادہ بڑھنے سے روکا جاسکے گا۔ہاوٴس آف کامنز لائبریری نے پیش گوئی کی ہے کہ 2031ء تک برطانیہ کی آبادی میں ایک کروڑ نفوس کا اضافہ ہوجائیگا جبکہ حکومتی پالیسی کے نتیجے میں اس دوران صرف ڈھائی لاکھ افراد کی کمی ہوگی۔لائبریری کیمطابق 2031ء میں ملک کی آبادی ، سات کروڑ ، سات لاکھ ، پچاس ہزار ہوگی جبکہ وائٹ ہال کا کہنا ہے کہ یہ فگر سات کروڑ دس لاکھ ہوچکی ہوگی۔ اس کامطلب ہے کہ تمام تر حکومتی اقدامات اوردعووں کے باوجود آبادی میں صرف ڈھائی فیصد کمی کی جاسکے گی۔ امیگریشن منسٹر فِل وولاس کا کہنا ہے کہ پوائنٹس سسٹم کی وجہ سے بالآخر نان یورپی یونین ورکرز کی یلغار پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ کی موجودہ آبادی ( چھ کروڑ دس لاکھ) کو سات کروڑ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تاہم انڈیپنڈنٹ ہاوس آف کامنز لائبریری کی ریسرچ کے مطابق نئے امیگریشن سسٹم کی بدولت ہر سال صرف ساڑھے دس ہزار غیر ہنرمند تارکین کو برطانیہ میں داخلے سے روکا جاسکے گا۔



شکریہ جنگ