Author Topic: میٹرک کی امتحانی کاپیاں چیک کرنیوالے اساتذہ کو رجسٹریشن کی تجدیدکرانے کی ہدایت  (Read 2137 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


میٹرک کی امتحانی کاپیاں چیک کرنیوالے اساتذہ کو رجسٹریشن کی تجدیدکرانے کی ہدایت ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات جاوید افتخار نے کہا ہے کہ امتحانی کاپیاں چیک کرنے والے اساتذہ کی رجسٹریشن کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی لہٰذا کاپیاں چیک کرنے والے تمام اساتذہ اپنی رجسٹریشن کی تجدید کیلئے بورڈ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اساتذہ کی رجسٹریشن ختم نہیں کرتا، تاہم اپ ڈیٹ لینے کیلئے ہر 3 سال بعد رجسٹریشن کی تجدید کرائی جاتی ہے کیونکہ کئی اساتذہ اپنے مضامین تبدیل کرانا چاہتے ہیں، کئی بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور بعض انتقال کر جاتے ہیں۔ اس لیے ہر3 سال بعد امتحانی کاپی چیک کرنے والے اساتذہ کی رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ دریں اثناء گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم نے رجسٹریشن کی تجدید کے خواہشمند اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ میٹرک بورڈ سے مقررہ فارم حاصل کرکے اپنی تعلیمی اسناد، سروس بک اور شناختی کارڈ کی کاپی مع حالیہ تصویر کے ساتھ صدر معلم سے تصدیق کرا کے31 جنوری تک بورڈ میں جمع کرا دیں جس کے بعد انہیں تجدید شدہ نمبر جاری کردیا جائے گا۔


شکریہ جنگ