Author Topic: نواب شاہ تعلیمی بورڈ کی اتھارٹی گورنرکے بجائے وزیراعلیٰ کے پاس ہوگی، دو کروڑ روپ  (Read 2748 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
نواب شاہ تعلیمی بورڈ کی اتھارٹی گورنرکے بجائے وزیراعلیٰ کے پاس ہوگی، دو کروڑ روپے مختص کردیئے گئے
   
کراچی (محمد عسکری … سٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کے تحت قائم کئے جانے والے نواب شاہ تعلیمی بورڈ کو چلانے کے لئے دو کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی جب کہ نئے بورڈ کی حدود طے کرتے ہوئے سکھر، میرپورخاص اور حیدرآباد بورڈز کے 24 سے 25 فیصد طلبہ اور ملازمین کو نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں منتقل کردیا جائے گا اس بات کا فیصلہ سیکریٹری تعلیم رضوان میمن کے زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم اکیڈمک اینڈ ٹریننگ تاج محمد سیلڑو، سکھر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب شیخ، حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر فضل حق ، میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر علیم خانزادہ اور ڈاکٹر لائق زرداری سے شرکت کی جبکہ ڈی سی او نواب شاہ اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اجلاس میں طے کیا گیا کہ 24 فیصد کے علاوہ ایسے ملازمین جن کے ڈومیسائل نوشیرفیروز نواب شاہ اور سانگھڑ کے ہیں یا جو خود رضاکارانہ طور پر نوابشاہ جانا چاہیں انہیں نواب شاہ بورڈ منتقل کردیا جائے اور تینوں بوررڈز کے وہ کچے ملازمین جو نئے بورڈ میں جانا چاہتے ہوں وہ بھی وہاں جاسکیں گے اجلاس میں ڈاکٹر لائق زرداری کو ہدایت کی گئی کہ وہ 16 فروری کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں وہ نواب شاہ میں کسی مناسب سرکاری عمارت کی نشاندہی کریں تاکہ نواب شاہ بورڈ عارضی طور پر وہاں منتقل کرکے کام شروع کردیا جائے دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈاکٹر لائق زرداری جن کو نواب شاہ بورڈ کی زمہ داری دی گئی ہے ان کی عمر 65سال سے زائد ہے ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ شروع کرنے کے لیے صوبائی حکومت فوری طور پر دو کروڑ روپے مختص کرے گی تاکہ فرنیچر، کمپیوٹر، گاڑیاں اور ضروری سازوسامان خریدا جا سکے۔ واضح رہے کہ سندھ کا یہ دوسرا بورڈ ہوگا جس کی کنٹرولنگ اتھارٹی گورنر کے بجائے وزیر اعلیٰ سندھ یا محکمہ تعلیم ہوگا اس سے قبل سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اصل کنٹرولنگ اتھارٹی بھی محکمہ تعلیم تھی تاہم بعد ازاں 2002-2003 میں ایک آرڈینس کے زریعے اسکی کنٹرولنگ اتھارٹی گورنر سندھ کردی گئی تھی۔


شکریہ جنگ