Author Topic: انڈیا 7 پونڈ قیمت کے ”لیپ ٹاپ“کی نمائش کریگا  (Read 2049 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انڈیا 7 پونڈ قیمت کے ”لیپ ٹاپ“کی نمائش کریگا
   
لندن (جنگ نیوز) بھارت 7 پونڈ مالیت کے ”لیپ ٹاپ“ کی رونمائی کرے گا۔ حکومت کو امید ہے کہ اس کا منی کمپیوٹر جو دنیا کا سستا ترین ہے، امیروں اور غریبوں کے درمیان پایا جانے والا فرق دور کردے گا۔ اخبار ”گارڈین“ کے مطابق کریڈٹ کرنچ کمپیوٹر آج بھارت پہنچنے والا ہے اورحکومت 5 سو روپے قیمت والے اس منی کمپیوٹر کی رونمائی کرے گی۔ جس کا مقصد ملک بھر کے 18 ہزار کالجوں اور 4 سو جامعات کوای لرننگ پروگرام سے منسلک کرنا ہے۔ بھارت کو انتہائی سستی ٹیکنالوجیز تخلیق کرنے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ سال ”ٹاٹا نینو“ نامی دنیا کی سستی ترین کار متعارف کرائی گئی تھی جس کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے ہے۔ سکشٹ نامی کمپوٹر 46 ارب کے ”نیشنل مشن فار ایجوکیشن“ کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے اور اس کے نام کامطلب ہے ”آپ کی آنکھوں کے سامنے“۔


شکریہ جنگ