Author Topic: امریکہ میں تعلیم: کچھ جی میٹ کے بارے میں  (Read 2041 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امریکہ میں تعلیم: کچھ جی میٹ کے بارے میں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں غیر ملکی طالب علم کن مضامین کو ترجیح دیتے ہیں؟

آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ پچھلے سال 17 فی صد غیر ملکی طالب عملوں نے انجنیئرنگ کے مضامین میں داخلہ لیا۔ یعنی دوسرے ملکوں سے آنے والا ہر چھٹا طالب علم انجنیئر بنانا چاہتاتھا۔ لیکن اب انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 20 فی صد یا ہر پانچ میں سے ایک طالب علم امریکہ میں بزنس اور منیجمنٹ پڑھنے کے لیے آتا ہے۔

تو گویا بزنس منیجمنٹ دنیا بھر میں نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مضمون ہے۔آئیے امریکہ میں اس کی تعلیم کا جائزہ لیں۔ اس مضمون میں داخلے کے لیے سب سے پہلے طالب علم کو گریجویٹ منیجمنٹ ایڈمنشن ٹیسٹ یا GMATکے مرحلےسے گذرنا پڑتا ہے۔

جی میٹ کمپیوٹر کے ذریعے لیا جانے والا ٹیسٹ ہے جس میں طالب علم کی پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کی مہارت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں آپ کو 60 منٹ کے دیے گئے وقت میں دو مضامین لکھنے ہوتے ہیں۔

بزنس سکولوں کی ایک تنظیم گریجویٹ منیجمنٹ ایڈمشن کونسل اس ٹیسٹ کا انتظام کرتی ہے۔ اس شعبے کے دنیا بھر میں چار ہزار تعلیمی کورسوں کا کہناہے کہ جی میٹ ان کے داخلے کا اہم ترین حصہ ہے۔

تاہم دل چسپ بات یہ ہے کہ جی میٹ کو خود بھی مقابلے کا سامنا ہے اور اس کا حریف ایک اور ٹیسٹ جی آر ای ہے۔ دنیا کی کئی یونی ورسٹیاں اپنے ہاں داخلہ لینے کے خواہش مندوں کو جی میٹ کی بجائے جی آر ای ٹیسٹ میں بیٹھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ کونسل کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہےکہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ سروس بزنس کے گریجویٹ سکولوں میں داخلے کے لیے اپنے جی آر ای ٹیسٹ کی مارکیٹنگ کررہی ہے۔

کونسل نے ان وجوہات کے بارے میں بتایا ہے جس کی بنا پر وہ جی آر ای یعنی گریجویٹ ریکارڈ ایگزامی نیشز پر جی میٹ کو ترجیج دیتی ہے۔کونسل کا کہناہے کہ جی میٹ بزنس اسکولوں نے اپنے داخلے کے لیے ترتیب دیا ہے۔

جی میٹ پر 250 ڈالر خرچ ہوتے ہیں جو کہ ایک بڑی رقم ہے تاہم کونسل کا کہناہےیہ ٹیسٹ دنیا بھر میں 400 مراکز پر تقریباً روزانہ دیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے تقریباً 200 مراکز امریکہ سے باہر واقع ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے طالب علم اس ٹیسٹ کے بارے میں mba.com پر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے کس ملک سے سب سے زیادہ طالب علم امریکہ میں پڑھنے کے لیے آتے ہیں؟ نیویارک میں قائم انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کا کہناہے کہ بیرونی ملکوں سے سب سے زیادہ آنے والے طالب علموں کا تعلق بھارت، چین، جنوبی کوریا ، جاپان اور کینیڈا سے ہے۔ اس بار سوا چھ لاکھ طالب علم بیرونی ملکوں سے تعلیم کی غرض سے امریکہ آئے۔ یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت سات فی صد زیادہ ہے۔
شکریہ وائس آف امریکہ