Author Topic: سندھ کی نجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ بندی، آئی بی اے سرفہرست  (Read 1478 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ کی نجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ بندی، آئی بی اے سرفہرست
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر)چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے سندھ بھر کی 22 نجی جامعات اور انسٹیٹیوٹ کی گریڈنگ کر دی ہے۔ یہ گریڈنگ 2006-08 کے لئے کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے کی 9 نجی جامعات اور انسٹیٹیوٹس کو فائیو اسٹار اور 12 کو فور اسٹار جبکہ ایک یونیورسٹی کو درجہ دینے کے بجائے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم پوائنٹس کے اعتبار سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے 74، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ نے 73، اقراء یونیورسٹی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر نے 72 پوائنٹس حاصل کئے،دیگر فائیو اسٹار درجہ حاصل کرنے والے اداروں میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے 71، ہمدرد یونیورسٹی، ضیاء الدین اور محمد علی جناح یونیورسٹی نے 70 پوائنٹس لئے۔ 12 نجی جامعات اور انسٹیٹیوٹس نے فور اسٹار درجہ حاصل کیا جن میں اسراء یونیورسٹی، کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی، دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، گرین وچ یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی برائے خواتین، خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پرنسٹن انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس، انڈس انسٹیٹوٹ آف ہائر ایجوکیشن اور پرنسٹن یونیورسٹی شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ایسٹ حیدرآباد کو کوئی درجہ نہیں دیا گیا اور چارٹر کمیٹی نے یونیورسٹی کو بہتر بنانے اور مطلوبہ سہولتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی بی ایم، زابسٹ اور اقراء یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں ڈبلیو درجہ حاصل کر رکھا ہے۔ چارٹر انسپکشن کمیٹی نے 21 اداروں کی گزشتہ 6 سال کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ان میں 3 اداروں نے اپنی صورتحال کو برقرار جبکہ 18 نے بہتر کیا ہے۔ جن اداروں نے صورتحال برقرار رکھی ہے ان میں جناح یونیورسٹی فار ویمن، گرین وچ یونیورسٹی اور اسراء یونیورسٹی حیدرآباد شامل ہیں۔ ہمدرد یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، انڈس ویلی اور دیگر نے گزشتہ گریڈنگ میں فور اسٹار درجہ حاصل کیا تھا۔ نئی رینکنگ میں اب یہ فائیوا سٹار درجہ پر آگئے ہی
[/rtl] شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"