Author Topic: کراچی بورڈ کے زیر اہمتام میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات 15اپریل 2008 سے شروع  (Read 3863 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات 15 اپریل سے ہونگے‘ ایڈمٹ کارڈ تیار
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات جاوید افتخار نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس و جنرل گروپ (ریگولر و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2008ء کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا‘ اس سلسلے میں نویں اور دسویں جماعت جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈ 26 سے 29 مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں‘ 26 مارچ کو نیو کراچی‘ نارتھ ناظم آباد‘ گلبرگ اور لیاقت آباد‘ 27 کو کیماڑی‘ سائٹ‘ لیاری‘ صدر اور 29 مارچ کو گلشن اقبال‘ جمشید ٹاؤن‘ شاہ فیصل ٹاؤن‘ لانڈھی‘ کورنگی‘ ملیر‘ بن قاسم‘ گڈاپ‘ بلدیہ‘ اورنگی ٹاؤن کے ایڈمٹ کارڈ جاری ہوں گے۔ تمام ملحقہ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخوں میں اپنے نمائندوں کو اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاک بی میں صبح 9 سے 4 بجے تک بھیج کر ایڈمٹ کارڈ منگوالیں۔