Author Topic: جامعہ کراچی، شعبہ امتحانات نتائج کے جلد اجراء کے لئے پالیسی وضع کرنے میں ناکام  (Read 3305 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ کراچی، شعبہ امتحانات نتائج کے جلد اجراء کے لئے پالیسی وضع کرنے میں ناکام
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کا شعبہ امتحانات کئی سال گزرنے کے باوجود نتائج کے جلد اجرا کے لیے پالیسی وضع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ڈگری اور ماسٹرز کے امتحانات کے نتائج میں چار سے 8 ماہ کا عرصہ لگ رہا ہے جبکہ ضمنی امتحانات کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ میٹرک اور انٹر بورڈ کی طرح نتائج کو شفاف بنانے کے لیے ڈگری اور ماسٹرز کے امتحانات میں نہ تو کوڈنگ شروع کی گئی ہے اور نہ ہی کاپی جانچنے کا مرکزی نظام وضع کیا گیا ہے۔ حال ہی میں جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ڈگری امتحانات کے نتائج مرتب کرنے کے لیے نتائج مرتب کرنے کا کام ایک نجی کمپنی کو تفویض کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے جامعہ کراچی پہلے ہی مستقل بنیادوں پر ملازمین کا تقرر کرچکی تھی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے نتائج کے جلد اجراء اور انہیں شفاف بنانے کے لیے اقدامات کے بجائے ایک آئی ٹی فرم سے معاہدہ کیا ہے جس کے نتائج امیدواروں کو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم ہوجائیں گے۔

نوٹ یہ مضمون جنگ اخبار کی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیاہے ۔