Author Topic: جاامعہ اسلامیہ اورنگی ٹاؤن کراچی کے مؤذن انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپردخا  (Read 2402 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جاامعہ اسلامیہ  اورنگی ٹاؤن  کراچی کے مؤذن انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپردخاک

کراچی(سٹی نیوز) جامعہ اسلامیہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/D کے مؤذن و جماعت اسلامی کے کارکن معین الدین انتقال کرگئے ، وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور منگل کی صبح رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ان کی عمر75سال تھی۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،4بیٹوں اور 3بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم اپنے علاقے میں جماعت اسلامی کے حلقوں کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں ہر دلعزیز تھے اور گزشتہ 20سال سے زائد عرصے سے مسجد میں مؤذن کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کے علاوہ انہوں نے اپنی زندگی دعوت و تحریک کے لیے وقف کررکھی تھی۔ ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز مغرب جامعہ اسلامیہ کے احاطے میں ادا کی گئی جس میںجماعت اسلامی کے ذمہ داران اور عزیز و اقار ب کے علاوہ اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ جماعت اسلامی کے امیر حمید اللہ خان ایڈووکیٹ نے پڑھائی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میںسپرد خاک کردگیا۔ علاوہ ازیں حمید اللہ خان، ضلعی نائب امیر محمد امین اللہ، اورنگی کے امیر خالد زمان شیخ، قیم خالد اختر و دیگر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"