Author Topic: لاہور میں میٹرک کےسوا چار لاکھ امیدواروں کے لئے834 امتحانی مراکز قائم  (Read 2410 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور میں میٹرک  کےسوا چار لاکھ امیدواروں کے لئے834 امتحانی مراکز قائم
لاہور: ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک سالانہ امتحان 2009 ء اور جماعت نہم سالانہ امتحان 2009 ء کے

تقریبا سوا چار لاکھ امیدواروں کے لئے اپنے دائرہ اختیار  کے پانچ اضلاع لاور، قصور، اوکاڑہ، شیخو پورہ اور

ننکانہ صاحب میں 834 امتحانی مرکز قائم کر دیئے ہیں۔ جن میں سے 354 لڑکیوں کے لئے اور 480 امتحانی

مرکز لڑکوں کے لئے ہوں گے ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اس امتحان میں اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے

زیادہ امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔ امتحان کے انعقاد کے لئے امتحانی مراکز پر عملے کی تقرری ، چھاپہ مار ٹیموں

کی تقرری،سپیشل سکواڈ کی تقرری اور دیگر متعلقہ انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ امتحانات 17 مارچ سے

شروع ہو رہے ہیں۔ اس امتحان کے لئے سنٹرل جیل کوٹ لکھ پت میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ جس

میں 212 امیدوار قیدی یا حوالاتی امتحان دیں گے۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"