Author Topic: جامعہ کراچی میںنوٹیفکیشن، منظور شدہ ڈائریکٹرز کی نگرانی میں تیار ایل ایل ایم  (Read 1620 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  جامعہ کراچی  میںنوٹیفکیشن، منظور شدہ ڈائریکٹرز کی نگرانی میں تیار ایل ایل ایم کے مقالے قبول ہونگے
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحان 2009 میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مقالے کی تیاری اور جمع کرانے کے سلسلے میں دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کریں ۔صرف منظور شدہ ڈائریکٹرز (مقالہ سپروائزر) کی نگرانی میں تیار مقالے وصول کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کسی اور شخص کی نگرانی میں مقالہ قابل قبول نہیں ہوگا اور مقالے کی تیاری کے آغاز سے 34 ماہ قبل ڈین فیکلٹی آف لاکو مقالے کے موضوع اور ڈائریکٹر کے نام سے لازماً آگاہ کیا جانا چاہیئے، مزید براں مقالے کا موضوع لازماً ایل ایل ایم پریویس اور ایل ایل ایم فائنل کے 12 مضامین سے متعلق ہو جو کہ حقیقی معنی میں پڑھائے گئے ہیں، اگر کوئی طالب علم کسی اور موضوع پر مقالے لکھنا چاہے تو اس کو ڈین فیکلٹی آف لاسے خصوصی اجازت لینا ہوگی، بصورت دیگر قابل قبول نہ ہوگا، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقالے کی ایک کاپی جانچ پڑتال کے لیے ایک کاپی ڈین فیکلٹی آفس کے لیے، ایک کاپی کالج ریکارڈ کے لیے جبکہ 2 کاپیاں ناظم امتحانات کے پاس بغیر لیٹ فیس 31 اگست تک جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 15 ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، مزید تفصیلات اگر درکار ہوں تو متعلقہ کالج کے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں تاہم مذکورہ تاریخوں کے بعد مقالے قابل قبول نہیں ہوں گے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"