نجی فنی تعلیمی ادارے کے طلبہ کا پاسنگ مارکس نہ دینے پر احتجاجی مظاہرہ
دبئی چوک میں واقع نجی فنی تعلیمی ادارے کے طلبہ نے پاسنگ مارکس نہ دینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ ان کو بھی میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ کی طرح رعایتی نمبر دے کر پاس کیا جائے اور رواں برس کوویڈ پالیسی کا نفاذ ڈپلومہ کےفنی تعلیم کے طلبہ پر بھی کیا جائے ۔طلبہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سےپاسنگ مارکس نہیں دیے گئے جس کی وجہ سے بہت زیادہ طلبہ کو فیل کر کے تعلیمی سال کا ضائع کیا جا رہا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا فیل ہونے والے طلبہ کورعایتی نمبرز دے کر پاس کیا جائے ۔