Author Topic: کشمیر یونیورسٹی سےالحاق نہ ہونے پر کہوٹہ کالج کی طالبات نتائج سے محروم  (Read 2114 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کشمیر یونیورسٹی سےالحاق نہ ہونے پر کہوٹہ کالج کی طالبات نتائج سے محروم

فارورڈ کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کا رجسٹریشن فیس لینے اور عرصہ پانچ سال گزرنے کے باوجود کالج مذکورہ کا الحاق یونیورسٹی نے نہیںکیا اور اس سال بھی بچیوں کے بی اے بی ایس سی کے نتائج روک لئے تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کو ڈگری کالج کا درجہ ملے عرصہ پانچ سال بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک آزادکشمیر پر یونیورسٹی کے ساتھ الحاق نہ ہوسکا جس کی وجہ سے بی اے بی ایس سی طالبات جو کہ کالج ہذا کی باقاعدہ طالبات میں کانتیجہ روک دیا گیا جس کی وجہ سے ورثا اور طالبات کے اندر اضطراب اور پریشانی پائی جاتی ہے بچیوں کے ورثاء نے جب کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا ک کالج انتظامیہ نے بروقت رجسٹریشن فیس یونیورسٹی کو ادا کردی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی غلطی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کالج ہذا کا الحاق اے جے کے یونیورسٹی سے نہ ہونے کی وجہ سے کالج ہذا میں باقاعدہ داخل بچیوں کے رزلٹ کا رڈ اور نتائج سالانہ گزٹ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ضلع حویلی کے عوام سراپا احتجاج میں اور آزاد جموں و کشمیر کے صدر جو اے جے کے یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں وزیراعظم آزاد عظم آزادکشمیر وزرائے تعلیم اور اے جے کے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکا م سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"