Author Topic: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کراچی ایکسپو سینٹرمیں  (Read 295 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کراچی ایکسپو سینٹرمیں اختتام پذیرہوا،
کراچی : جس میں 14 ٹیکنالوجیز میں داخلے کے لئے تین ہزارسے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ میں گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے طلباکی کثیر تعدادنے شرکت کی، جس کا دورانیہ دو گھنٹے تھا۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ کیااورداخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ہم نے ہمیشہ طلبا کی قابلیت اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔ سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ بہترین اور ذہین طلبا کے انتخاب کو ممکن بناتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی تعمیرِ نو کیلئے ایک جامع اور مربوط تربیتی و تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جو طالب علم کو بہترین انسان بھی بنادے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 14 اکتوبر2019 ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"