Author Topic: لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا  (Read 705 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا
لاہور: لاہور بورڈ نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019 ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے 61 طلبا و طالبات وظائف کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید خبریں:برطانوی شاہی جوڑا کل لاہور آئے گا، شایان شان استقبال کی تیاریاں
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، لاہور بورڈ کی جانب سے سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے61 طلباوطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ وظائف کی تفصیلات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں, اگر کسی طالبعلم کا نام رہ گیا ہو تو وہ 10 روز میں تحریری درخواست بورڈ آفس میں جمع کروا سکتا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"