PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on October 11, 2019, 12:16:31 PM

Title: بچیوں کا عالمی دن ہر سال سر کاری سکو لوں میں منایا جائیگا‘ضیاء اللہ بنگش
Post by: sb on October 11, 2019, 12:16:31 PM

بچیوں کا عالمی دن ہر سال سر کاری سکو لوں میں منایا جائیگا‘ضیاء اللہ بنگش
پشاور : بچیوں کے عالمی دن کو ہر سال سر کاری سکو لوں میں منایا جائیگا۔ضیاء اللہ بنگش، مشیر تعلیم خیبر پختونخواہر سال 11 اکتوبر بچیوں کے عالمی دن کے طور پر منائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں اور سماجی تنظیم بلو وینز کے تعاون سے گرلز سمٹ کے حوالے سے منعقدہ کے موقع پر کیا۔ ہم بچپن کی شادیوں جیسی رسومات کے خاتمے کے حوالے سے بھی قانون سازی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم تشدد سے پاک معاشرہ اور خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ مالی وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی فخر جہان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منفی رسومات اور معاشرتی رویوں نے ہمارے معاشرے میں صنفی تفریق اور تشدد کو فروغ دیا ہے ۔صوبائی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن رفاقت سردار نے کہا کہ معاشرے کے تمام کرداروں کو بچیوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ممبر صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے کہا کہ بچیوں کی بہبود اور وقار بلند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سرکاری ادارے مربوط انداز میں کام کریں ۔ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو نے کہا کہ ہمیں بچیوں کے انفرادی اور
اجتماعی اہلیت اور صلاحیتوں کو بہتر طور پر آگے لانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔بلو وینز کی کوآرڈینیٹر قمر نسیم نے کہا کہ پدرسری معاشرے میں بچیوں اور عورتوں کے حقوق حکومت کی مرضی اور مدد کے بغیر یقینی بنانا ناممکن ہے۔۔جید عالم دین اور مسجد محبت خان کے خطیب مولانا طیب قریشی نے کہا کہ تمام مذاہب بالخصوص اسلام میں عورتوں بچیوں کے حقوق بالخصوص درج ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مروخہ 11 اکتوبر 2019ء کو شائع