Author Topic: KARACHI University Convocation,Teacher Protest  (Read 1046 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
KARACHI University Convocation,Teacher Protest
« on: December 22, 2018, 09:34:01 PM »
KARACHI University Convocation,Teacher Protest
کراچی یونیورسٹی کانووکیشن اساتذہ کی سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت

کراچی : نمائندہ پاک اسٹڈی امیرعثمان سومرو ، آج جامعہ کراچی کا 29 واں سالانہ کانووکیشن منتعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ اکرام نے بازوں پر سیاہ رنگ کی پیٹیاں باندھ کر شرکت کی ، خیال رہے کہ کل لاہور کے سروسز ہسپتال میں سرگودھا یونیورسٹی کے لاہور کمپیس کے سی ای او پروفیسر جاوید کی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی۔

اس واقعہ کے خلاف بطور احتجاج آج جامعہ کراچی کے کانووکیشن میں جامعہ کراچی کے اساتذہ نے پروفیسر محمد جاوید کی ہلاکت پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

نمائندہ پاک اسٹڈی امیرعثمان سومرو کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں 29 ویں کانووکیشن کی تقریب میں مختلف شعبہ جات کے سترہ سو طلبہ و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں،
جب کہ بہترین کارکردگی پر ایک سو 65 طلبہ و طالبات کوگولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔

کراچی یونیورسٹی کے کانووکیش میں چانسلر جامعہ کراچی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ بڑے عہدوں پر پہنچنے والے زیادہ تر افراد اسی جامعہ سے نکلے ہیں،
خواب دیکھنا بری بات نہیں یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کا اسپتال ہر حال میں بنے گا، یہ اسپتال کراچی والوں کے لیے ضروری ہے۔