Author Topic: Qatar  (Read 1604 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Qatar
« on: June 27, 2009, 06:49:42 PM »
قطر Qatar

نام: ریاست قطر، انٹرنیشنل كوڈ(QA) ،
رقبہ: 4,416مربع میل ﴿11,437مربع كلو میٹر﴾ ،
حدود ربعہ: مغرب میں سعودی عرب، جنوب میں متحدہ عرب امارات اس كے تینوں جانب خلیج فارس (Persian Gulf)ہے۔
آبادی:793,341﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾ دار الحكومت: دوہا، آبادی 300,000﴿1990ئ كے اعداد و شمار﴾ انٹرنیشنل كوڈ، دوہا (DOH)،
 زبانیں: عربی سركاری زبان ہے، انگریزی بھی عام بولی جاتی ہے۔
مذہب: اسلام 96فیصد مسلمان، دیگر 4 فیصد، تعلیم:80 فیصد تعلیم یافتہ،
 آب و ہوا: سخت گرم اور مرطوب ہے، بارش بہت كم ہوتی ہے۔
قدرتی وسائل: پٹرولیم، قدرتی گیس، مچھلی، صنعتیں: خام تیل كی تیاری اور ریفائننگ، كھاد، سیمنٹ،
ایكسپورٹ: پٹرولیم پروڈكٹس، كھاد، سٹیل،
امپورٹ: مشینری اور ٹرانسپورٹ كا سامان، خوراك، كیمیكلز، ٹریڈنگ پارٹنرز: جاپان، سنگاپور، جنوبی كوریا، امریكا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اٹلی،
 كرنسی: قطری ریال، فی كس سالانہ آمدنی:20,300ڈالر

قطر میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

Seaman Book ہولڈرز جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

پاسپورٹ كی میعاد:

جن ممالك كے سفارت خانے یا قونصلیٹ قطر میں نہیں ہیں، ان ممالك كے شہری جب قطر آئیں تو ان كے پاسپورٹ كی میعاد ختم ہونے میں كم از كم 6ماہ كی مدت باقی ہو۔

قطر میں داخل ہونے كی ممانعت:

اسرائیل اور یمن جمہوریہ كے باشندوں كو قطر كی حكومت ملك میں داخل ہونے كی اجازت نہیں دیتی۔ ان دونوں ممالك كے باشندے سفر میں اگر ٹرانزٹ میں ہوں یا Seaman Book ہولڈرز ہوں تو بھی انہیں قطر میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے، ٹرانسپورٹ كے بھی كسی راستے سے ان دونوں ممالك كے باشندے قطر میں داخل نہیں ہو سكتے۔

ائیر لائن كے ملازمین كے لیے

فضائی كمپنی كے عملہ كے پاس ائیر لائن شناختی كارڈ ہونا ضروری ہے۔

ہوائی جہاز كا عملہ اپنی یونیفارم میں رہے۔

امریكی فوجیوں كے لیے

امریكی ملٹری ملازمین كے لیے پاسپورٹ كی ضرورت نہیں، لیكن ان كے پاس ملٹری شناختی كارڈ ہونا ضروری ہے۔

ویزا وارننگ

جو مسافر ویزا كی میعاد ختم ہونے پر بھی سفر كر رہے ہوں یا غلط اور جعلی دستاویز كو استعمال میں لاتے ہوں ان كو واپس بھیج دیا جائے گا جس ملك كے باشندے ہوں گے۔ ایسے مسافروں كو 10,000﴿دس ہزار﴾ قطری ریال جرمانہ ادا كرنا ہو گا۔

قطر میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

قطر كے شہیر

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے ویزا كے بغیر قطر میں داخل ہو سكتے ہیں۔

بحرین، كویت، اومان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات۔

جن افراد كے پاس ریاست قطر كے كسی سركاری ادارے كا جاری كردہ دعوت نامہ موجود ہو۔

ڈاكٹرز ﴿میڈیكل﴾ جن كے پاس قطر كی حكومت كے جاری كردہ دستاویزات، خط یا فیكس ٹیلی گرام موجود ہو۔

Alien Residents جن كے پاس رہائشی پرمٹ موجود ہو۔

تین ماہ سے كم عمر كے بچے بغیر ویزا قطر میں داخل ہو سكتے ہیں اگر ان كی مائیں قطر كی Alien Residentsہوں۔ ان بچوں كے نام ان كی ماوٕں كے پاسپورٹ میں درج ہوں اور بچوں كے پیدائشی سرٹیفكیٹ ساتھ ہوں۔

امریكی فوجیوں كے لیے

قطر میں داخل ہونے والے امریكی فوجیوں كے لیے ویزا كی ضرورت نہیں، مگر ان كے پاس ملٹری شناختی كارڈ ہونا ضروری ہے۔

قطر كا ویزا حاصل كرنے كے ماقامات

پاكستان ﴿اسلام آباد، كراچی﴾ الجزائر ﴿الجریز﴾ آسٹریا ﴿ویانا﴾ بنگلہ دیش ﴿ڈھاكہ﴾، برازیل ﴿براسیلا﴾، چین ﴿بیجنگ﴾ مصر ﴿قاہرہ﴾ فرانس ﴿پیرس﴾ جرمنی ﴿كولون﴾ انڈیا ﴿دہلی، ممبئی﴾، انڈونیشیا ﴿جاكارتا﴾ ایران ﴿تہران﴾، عراق ﴿بغداد﴾، اردن ﴿عمان﴾، كوریا جمہوریہ ﴿سیئول﴾ كویت ﴿كویت﴾ لبنان ﴿بیروت﴾، ماریطانیہ ﴿نواك شوٹ﴾، مراكش ﴿رباط﴾، اومان ﴿مسقط﴾ فلسطین ﴿غزا﴾، فلپائن ﴿منیلا﴾، رومانیہ ﴿بخارسٹ﴾، روسی فیڈریشن ﴿ماسكو﴾ سعودی عرب ﴿جدہ، ریاض﴾ صومالیہ ﴿موگا دیشو﴾ سپین ﴿میڈریڈ﴾، سوڈان ﴿خرطوم﴾، سوئٹزرلینڈ ﴿جنیوا﴾ شام ﴿دمشق﴾ تیونس، تركی ﴿انقرہ﴾ متحدہ عرب امارات ﴿ابوظہبی، دوبئی﴾ برطانیہ ﴿لندن﴾ امریكا ﴿نیویارك، واشنگٹن﴾ یمن ﴿صغا﴾

قطر پہنچنے پر مندرجہ ذیل ممالك كے باشندوں كو 21دنوں كا ویزا جاری كر دیا جائے گا۔

انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، برونائی دارسلام، كینیڈا، ڈنمارك، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، آئرلینڈ جمہوریہ، اٹلی، جاپان، كوریا ﴿جمہوریہ﴾ لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، سان مرینو، سنگاپور، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، امریكا، ویٹی كن سٹی۔

برٹش پاسپورٹ ہولڈرز جن كے پاسپورٹ پر ٫٫ British Citizen٬٬ كی تصدیق كی گئی ہو۔

ہانگ كانگ Sar China پاسپورٹ ہولڈرز

مندرجہ بالا ممالك كے باشندوں كے پاسپورٹ پر مزید7دن قیام كرنے كی اجازت مل سكتی ہے اس كے لیے انہیں 100قطری ریال فیس ادا كرنا ہو گی۔

صحت:

كسی ملك سے قطر آنے والے باشندوں كے لیے كسی Vaccinationكی ضرورت نہیں۔

ٹیكس:

قطر سے جانے والے مسافروں سے ائیر پورٹ ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا۔

كسٹم:

ذاتی استعمال كے لیے مناسب مقدار میں تمباكو اور پرفیوم ہمراہ لے جانے كی اجازت ہے۔

شراب ہمراہ لے جانے كی اجازت نہیں۔

اسلحہ لے جانے كی ممانعت ہے، مخصوص وجوہات كی بنائ پر قطر كی وزارت دفاع سے قطر آنے سے قبل اجازت حاصل كرنا ضروری ہے۔

كتے، بلیاں ہمراہ لانے كے لیے اپنے ملك كے ویٹرنری سرجن كا سرٹیفكیٹ ہونا ضروری ہے۔

كرنسی:

قطر میں اسرائیل كی كرنسی لانے كی اجازت نہیں ہے، دیگر كسی ملك كی كرنسی لانے كی اجازت ہے۔
 
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"