Author Topic: پشاور یونیورسٹی تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے297 پراجیکٹ تعطل کا شکار  (Read 1438 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پشاور یونیورسٹی تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے297 پراجیکٹ تعطل کا شکار

پشاور…پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارباب خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے297 پراجیکٹ تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بات پشاور یونیورسٹی میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ارباب خان نے کہا کہ ا سکالر شپ بند ہو چکے ہیں جبکہ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پریس بریفنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جو مراعات پنجاب اور سندھ کے اساتذہ کو دی جاتی ہیں وہ سرحد کے اساتذہ کو بھی دی جائیں۔ پیوٹا کے صدر نے کہا کہ وہ وکلا تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ لانگ مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے۔

شکریہ جنگ