Author Topic: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن کراچی میں مقابلہ قرأت و نعت،تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئ  (Read 1787 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن کراچی میں مقابلہ قرأت و نعت،تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے صدرات کی ۔نعت خوانی کے مقابلے ایمان کو تازہ کرنے کی سبیل ہوتے ہیں، انوار زئی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نعت تزکیہ ذات کا نصاب ہے۔ یہ بات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن میں منعقد ہونے والے بین الکلیاتی مقابلہ قرأت و نعت کے موقع پر صدارتی خطاب میں کیا جس میں کراچی اور بیرون شہر کے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے استقبال کی غرض سے منعقد ہونے والے نعت خوانی کے مقابلے ایک طرف ایمان کو تازہ کرنے کی سبیل ہوتے ہیں تو دوسری طرف عشق رسالت کے حوالے سے تزکیہ ذات کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اعلیٰ ثانوی بورڈ کی جانب سے شرکائے مقابلہ کو اسناد دینے کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق قرأت کے مقابلوں میں سرسید گرلز کالج کی طالبہ حافظہ ثمین محفوظ نے پہلی، شہید ملت کالج کی طالبہ نے دوسری اور پی ای سی ایچ کالج کی ثوبیہ نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں سرسید گرلز کالج کی حرا شاہدہ اول، گورنمٹ ڈگری کالج سعود آباد کی عائشہ انجم دوم اور گرلز کالج کورنگی کی کرن ظہیر سوم آئیں۔
شکریہ جنگ