PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: sb on January 09, 2019, 12:51:07 PM

Title: لاہور ہائی کورٹ نے زکریا یونیورسٹی کو ایل ایل ایم کا داخلہ فائنل کرنے سے روک دیا
Post by: sb on January 09, 2019, 12:51:07 PM

لاہور ہائی کورٹ نے زکریا یونیورسٹی کو ایل ایل ایم کا داخلہ فائنل کرنے سے روک دیا
ملتان : لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی حکام کو ایل ایل ایم کا داخلہ فائنل کرنے سے روکتے ہوئے 14جنوری کو وضاحت طلب کرلی ہے، فاضل عدالت میں شاہ رکن عالم کالونی کے حسن عظیم نے مؤقف اختیار کیا تھا
 کہ 10دسمبر 2016 کو این ٹی ایس برائے داخلہ 50 فیصد نمبروں سے پاس کیا لیکن داخلے کے وقت تناسب میں اضافہ کردیا گیا جوکہ انصاف کے منافی ہے لہٰذا داخلہ دلوایا جائے، فاضل عدالت نے ڈاکٹر کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں پولیس کانسٹیبل کی عبوری ضمانت میںپولیس تھانہ شاہ جمال سے 21 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے،
 فاضل عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، فاضل عدالت میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل ذوالفقار علی مشہدی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 09 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی